دنیا

سابق امریکی صدر ٹرمپ کی نظر میں ایران، چین سے زیادہ خطرناک ہے

شیعیت نیوز: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران، چین سے زیادہ خطرناک ہے۔

ایران پر جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے سابق امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ جب انہوں نے صدارت چھوڑی تو تہران، واشنگٹن کے ساتھ معاہدے کا خواہشمند تھا۔

یہ بھی پڑھیں : مشہور و معروف ترانے سلام فرماندہ کی گونج سے برطانوی حکومت پر لرزہ طاری

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران، واشنگٹن اور دنیا کے لیے چین سے زیادہ خطرناک ہے۔

واشنگٹن ایگزامینر اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ چین ایک ایسا ملک ہے جو تباہ نہیں ہونا چاہتا لیکن کچھ لوگ اتنے پاگل ہوتے ہیں کہ تباہ ہونے کی پرواہ نہیں کرتے۔

تہران کے خلاف جھوٹے دعوؤں کو دہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ مستقبل میں ایران کے پاس نیا ایٹمی ہتھیار ہوگا جو ان کے پاس نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ جب میں نے صدارتی عہدہ چھوڑا تو وہ ایک معاہدے کی درخواست کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور اور سرگودھا کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا،کالعدم لشکرجھنگوی کے 8دہشت گرد گرفتار

سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے دعوؤں کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کیونکہ اس وقت ہم نے انہیں اس پوزیشن میں ڈال دیا تھا جہاں انہیں معاہدہ قبول کرنا پڑا، ہم ایک ایسا معاہدہ کر سکتے ہیں جو اپنے سمیت ہر ایک کے لیے بہت اچھا ہو گا۔

امریکہ کے سابق صدر کا دعویٰ تھا کہ اب وہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لہذا جب آپ پوچھتے ہیں کہ کیا چین، ایران سے زیادہ خطرناک ہے تو مجھے اس سوال پر شک ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button