دنیا

اسرائیلی حکومت تباہی کے دہانے پر زوال کی منتظر، صیہونی صحافی اوری میسگاف

شیعیت نیوز: صیہونی مصنف اور مضمون نگار اوری میسگاف نے اپنی تازہ تحریر میں لکھا ہے کہ صیہونی حکومت تباہی کے دہانے پر کھڑی زوال کی منتظر ہے۔

اوری میسگاف نے اپنے اس مضمون میں لکھا ہے کہ بدھ کے روز جسے مظاہرین نے یوم غیظ کا نام دے رکھا تھا، تل ابیب کی سڑکوں اور شاہراہوں پر باقاعدہ جنگ کا منظر دکھائی دیا۔

انہوں نے لکھا کہ نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف ہونے والے یہ احتجاجی مظاہرے بھی جنگی شکل اختیار کرچکے ہیں ۔

میسگاف نے لکھا ہے کہ نیتن یاہو حالات کو آئینی، اقتصادی اور سیکورٹی بحران کی طرف لے جا رہے ہیں ۔

ہاآرتص میں جاری ہونے والے اس مضمون میں اوری میسگاف نے لکھا ہے کہ نیتن یاہو کی بیوی سرکاری عہدوں کے بارے میں فیصلہ کرتی ہیں اور وزیراعظم کا بیٹا اقتصادی اور سیاسی معاملات میں مداخلت کرتا پھر رہا ہے۔

مضمون نگار نے لکھا ہے کہ جب میرے ایک دوست نے مجھ سے امید دلانے والا مضمون لکھنے کو کہا تو میرے پاس، شرم کے مارے پسینے اورغم کے مارے آنسو اور اپنے دوست کی مخالفت کے علاوہ اور کچھ نہیں تھا ۔

انہوں نے کہا کہ میں اس سے پہلے بھی خبردار کر چکا تھا اور اب میری نظروں کے سامنے تباہی کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں ہے ۔ صیہونی مضمون نگار نے لکھا ہے کہ نیتن یاہو صیہونی منصوبے کی تباہی رقم کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں پہلی بار لیتھیم کے بڑے ذخائر کی دریافت

دوسری جانب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کی بیوی نے دعویٰ کیا ہے کہ میرا محاصرہ قتل پر منتج ہو سکتا تھا۔

تل ابیب میں مظاہرین کے درمیان محصور اسرائیلی وزیراعظم کی بیوی نے اس واقعے کو ایک ’خوفناک واقعہ‘ قرار دیا جو ان کے مطابق ’قتل‘ کا باعث بن سکتا تھا۔

اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامن نیتن یاہو کی بیوی سارہ نیتن یاہو نے، جنہیں تل ابیب میں ایک بیوٹی پارلر میں مظاہرین نے گھیر لیا تھا، اس بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے۔

رشا ٹو ڈے کے مطابق، اسرائیلی وزیر اعظم کی بیوی نے تل ابیب میں اپنے ہیئر سیلون کے سامنے مظاہرہ کرنے والے مظاہرین پر تنقید کرتے ہوئے اس تنازعہ کے بارے میں لکھا کہ یہ محاذ آرائی قتل پر منتج ہو سکتی تھی۔

سارہ نیتن یاہو نے اپنے انسٹاگرام پیج پر لکھا کہ کل جو خوفناک واقعہ پیش آیا وہ قتل پر منتج ہو سکتا تھا۔ یہ انتشار کو روکنے کا وقت ہے، یہ وقت ہے کہ حزب اختلاف کے لیڈرز تشدد، افراتفری اور اشتعال انگیزی کی مذمت کریں۔

نیتن یاہو کی بیوی نے سیکیورٹی فورسز، خاص طور پر حکومت کے داخلی سیکورٹی کے انتہا پسند وزیر ایتمار بن گوویر اور تل ابیب کے پولیس کمشنر کوبی شابتائی کا شکریہ ادا کیا کیونکہ وہ ذاتی طور پر ان کی سیکورٹی کو لے کر تشویش میں تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button