اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فروری میں غزہ سے 14 فلسطینی گرفتار

03 مارچ, 2023 17:10

شیعیت نیوز: اسرائیلی قابض فوج نے فروری کے مہینے کے دوران غزہ کی پٹی سے 14 فلسطینیوں کو گرفتار کیا، جن میں سے نصف مشرقی اور شمالی سرحدوں کے قریب سے گرفتار کیے گئے۔

جمعرات کو مرکز فلسطین کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فروری کے مہینے کے دوران قابض بحریہ نے قابض جنگی جہازوں کی دو فوجی کارروائیوں میں 6 ماہی گیروں کو گرفتار کیا جس کے نتیجے میں ایک ماہی گیر پاؤں میں گولی لگنے زخمی ہوا۔

مرکز نے کہا کہ قابض اسرائیلی فوج نے ماہی گیروں کو اس وقت نشانہ بنانا جاری رکھا جب وہ غزہ کی پٹی کے ساحلوں پر اپنے کام کی مشق کر رہے تھے۔ اسرائیلی فوج نے ان کا پیچھا کرکے انہیں گولیاں ماریں اور انہیں گرفتار کرنے کے ساتھ ان کا سامان بھی قبضے میں لے لیا۔

مرکز کے اعدادوشمار کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے 7 فلسطینی نوجوانوں کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ شمالی غزہ کی پٹی میں مشرقی سرحدوں کو عبور کر کے اندرون فلسطین کی جانب جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہیں تفتیش کے لیے عسقلان منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی جارح فوجیوں کی جارحیت میں ایک اور فلسطینی کی شہادت

قابض اسرائیلی فوج نے ابراہیم یوسف سلمان نامی نوجوان کو غزہ کی پٹی کے وسطی شہر دیر البلح سے نابلس کے شمال میں واقع عسیرہ الشمالیہ کے قریب ایک فوجی چوکی سے گرفتار کیا۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھا جہاں ابلس میں النجاح اسپتال اس میں اس کا علاج جاری تھا۔

دوسری جانب فروری 2023ء کے دوران مقبوضہ بیت المقدس کے ایک نوجوان کو مبینہ طور پر رن اوور حملہ کرنے کے الزام میں شہید کیا گیا۔ اس کارروائی میں  تین یہودی آباد کار ہلاک ہوئے تھے، جبکہ 3,326 آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

اسرائیلی فوج نے فروری کے مہینے میں بیت المقدس کے 175 باشندوں کو گرفتار کیا، جن میں 6 خواتین اور 31 نابالغ بچے بھی شامل ہیں، جب کہ قابض صیہونی ریاست کی نام نہاد عدالتوں نے القدس گورنری سے قیدیوں کے خلاف 14 انتظامی حراست کے احکامات جاری کیے ہیں۔

30 سالہ حسین قراقع کو راموٹ یہودی بستی میں گاڑی تلے روندنے کےالزام میں اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر شہید کردیا۔ جب کہ اس مزاحمتی کارروائی میں تین صہیونی جہنم واصل ہوئے تھے۔

4:44 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top