مقبوضہ فلسطین

صیہونی جارح فوجیوں کی جارحیت میں ایک اور فلسطینی کی شہادت

شیعیت نیوز: غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے فائرنگ کرکے ایک پندرہ سالہ فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا ہے اس درمیان اریحا میں فلسطینیوں نے عام ہڑتال کی

غرب اردن میں قلقیلیہ کے مشرق میں واقع عزون کے علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران صیہونی جارح فوجیوں نے وحشیانہ جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کر دی جس میں محمد نضال نامی ایک پندرہ سالہ فلسطینی نوجوان شہید اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

حالیہ دنوں میں مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں اور صیہونی جارح فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شدت کے ساتھ جاری رہا ہے جبکہ صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں سے کئی فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔

صیہونی جارح فوجیوں نے اسی طرح مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن کے مختلف علاقوں کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا اور صیہونی انتہا پسندوں اور صیہونی فوجیوں کے مقابلے میں استقامت کئے جانے کا بہانہ بنا کر کئی فلسطینیوں کو گرفتار اور ان سے تفتیش کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی جارحیت کے دوران فلسطینی جوانوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

صیہونی جارح فوجیوں نے اسی طرح فلسطینیوں کے مکانات کو مسمار کر دیا اور گھر گھر تلاشی بھی لی۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق صیہونی جارح فوجیوں نے جنین میں جبع کے علاقے پر بھی حملہ کیا اور اس علاقے میں بھی فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جہاں سے صیہونی فوجیوں نے دو فلسطینی جوانوں کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : خلیج فارس تعاون کونسل کی صیہونی وزیر کے فلسطین مخالف بیانات کی مذمت

دوسری جانب جہاد اسلامی فلسطین نے قلقیلیہ کے مشرق میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ہونے والی فلسطینی نوجوان کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فلسطینی نوجوان کا خون غاصب صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینیوں کی یقینی کامیابی پر منتج ہو گا۔

جہاد اسلامی فلسطین کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی فوجیوں کی جارحیت سے مقبوضہ فلسطین کی انتہا پسند کابینہ کو سیکورٹی فراہم نہیں ہو گی۔

اس بیان میں اسی طرح تاکید کی گئی ہے کہ بے گناہ فلسطینیوں کا بہایا جانے والا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور ان کی استقامت اور زیادہ مضبوط ہو‍گی اور مظلوموں کا بہایا جانے والا خون کامیابی کی شکل میں رنگ لاتا ہے جو اس بات کی ضمانت بھی ہے کہ کامیابی بہت قریب ہے۔

ادھر غرب اردن کے مشرق میں واقع اریحا کے علاقے میں شہید فلسطینی حمدن کی حمایت میں ہڑتال کی گئی ہے جبکہ حوارہ کیمپ گذشتہ پانچ روز سے اسرائیلی فوجیوں کے محاصرے میں ہے۔

اریحا اور غرب اردن کے علاقوں میں عقبہ کیمپ میں شہید محمود جمال حمدان کی حمایت میں ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہڑتال کے نتیجے میں تمام بازار اور دوکانیں اور تعلیمی مراکز بند ہیں اور یہ علاقے اسرائیلی فوجیوں کے محاصرے میں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button