مشرق وسطی

شام کے شہر دیر الزور میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 5 شہری شہید

شیعیت نیوز: شام کے دیر الزور شہر کے مضافات میں دہشت گرد گروہ داعش کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں کم سے پینتالیس افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

سرکاری خبر ر‎ساں ایجنسی سانا کے مطابق بارودی سرنگ کا یہ دھماکہ اس وقت ہوجب شامی شہریوں سے بھرا ایک ٹرک دیر الزور شہر کے نواحی علاقے کباجیب سے گزر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ڈی ایم حکومت کا مکروہ چہرہ بےنقاب، سعودی ایماء پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تیاری

دھماکے میں ٹرک مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ پانچ شہری جاں بحق اور چالیس زخمی ہوگئے۔

گذشتہ پیر (27 فروری) کو صوبہ حماہ کے السلمیہ شہر کے مشرقی مضافات میں واقع گاؤں ’’المستریحہ‘‘ میں داعش کے دہشت گردوں کی طرف سے چھوڑی گئی بارودی سرنگوں کے باعث ایک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں نو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : لیبیا میں بھی تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ، 3 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

شام میں بارودی سرنگ کے یہ دھماکے ایسے وقت میں ہورہے ہیں جب امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کے فوجی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بہانے غیر قانونی طور پر شام میں موجود ہیں۔

شام کی حکومت نے بارہا اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی موجودگی غیر قانونی اور غاصبانہ قبضے کے مترادف ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button