اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

لیبیا میں بھی تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ، 3 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق ایک پاکستانی تارکین وطن کو زندہ بچا لیا گیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ یہ حادثہ اٹلی والے حادثے سے الگ ہے۔

شیعیت نیوز: اٹلی کے ساحل میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب جانے سے تین پاکستانیوں سمیت 64 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، اسی طرح لیبیا میں بھی ایک کشتی حادثے میں 3 پاکستانی جان کی بازی ہار گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روشن مستقبل اور خوشحالی کے خواب سجائے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی کشتی کے ایک اور حادثے میں 3 پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔ یہ حادثہ بھی 26 فروری کو لیبیا کے شہر بن غازی کے قریب پیش آیا تھا۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنی ٹوئٹ میں اس حادثے میں 3 پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سفارت خانہ میت کی پاکستان منتقلی کے انتظامات کررہا ہے۔ ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق ایک پاکستانی تارکین وطن کو زندہ بچا لیا گیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ یہ حادثہ اٹلی والے حادثے سے الگ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معاشی بحران کے شکارپاکستان کو مزید 18 ارب ڈالر کا جرمانہ ہونیکا خدشہ

یاد رہے کہ اتوار کے روز ہی اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی سمندری چٹانوں سے ٹکرا کر ٹوٹ گئی تھی۔ سمندر سے اب تک 4 پاکستانیوں سمیت 64 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جن میں 14 بچے بھی شامل ہیں۔ اٹلی کی پولیس ٹیم کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل البرٹو لیپولس نے بتایا کہ ایک ترک اور 2 پاکستانی شہریوں نے خوفناک موسم کے باوجود کشتی کو ترکی سے اٹلی کے لیے روانہ کیا۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ اس حادثے میں 80 سے زائد افراد کو زندہ نکالا گیا تھا جنھوں نےبتایا کہ ایک ترک اور دو پاکستانی شہریوں نے 8 ہزار 485 ڈالر کے عوض اس کشتی میں سوار کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button