سکیورٹی فورسز کا 13 آپریشنز میں 40 ملک دشمن تکفیری دہشت گردوں کو واصل جہنم کرنے کا دعویٰ

02 مارچ, 2023 12:25

شیعیت نیوز: سکیورٹی فورسز کا مختلف آپریشنز میں 40 ملک دشمن تکفیری دہشت گردوں کو واصل جہنم کرنے کا دعویٰ۔خیبر پختونخوا میں گزشتہ ماہ پولیس و سیکورٹی فورسز نے 13 آپریشنز کیے، جس دوران 40 دہشت گرد مارے گئے۔

اس حوالے سے جاری دستاویز کے مطابق فروری میں کے پی پولیس و سکیورٹی فورسز نے 13 آپریشنز کے دوران 40 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ آپریشنز کے دوران 2 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی حکومت کی صہیونی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو ریاض میں شرکت کی اجازت

مشترکہ آپریشنز صوبے کے 7 اضلاع لکی مروت، شمالی و جنوبی وزیرستان، پشاور، صوابی، نوشہرہ اور بنوں میں کیے گئے جن میں سے شمالی وزیرستان میں 9 اور لکی مروت میں 24 دہشت گرد مارے گئے جب کہ آپریشنز کے دوران 21 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔

2:55 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top