کوئٹہ سےتعلق رکھنے والی شیعہ ہزارہ قومی ہاکی ٹیم کی خاتون کھلاڑی شاہدہ رضا اٹلی میں جانبحق
شیعیت نیوز: کوئٹہ سےتعلق رکھنے والی شیعہ ہزارہ قومی ہاکی ٹیم کی خاتون کھلاڑی شاہدہ رضا گزشتہ دنوں اٹلی کی جانب جانے والی کشتی میں حادثہ کا شکار ہو گئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق مبینہ کشتی تارکین وطن کو اٹلی لے کر جا رہی تھی۔ کشتی میں سوار 59 مختلف غیر ملکی باشندوں سمیت قومی ہاکی کھلاڑی سمندر کی تیز موجوں کا مقابلہ نہ کرسکیں اور زندگی کی بازی ہار گئی۔ شاہدہ رضا کے اہلخانہ نے حادثہ میں قومی کھلاڑی کے جانبحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ تاہم ان سے رابطہ کرنے پر وہ میڈیا سے بات کرنے کی حالت میں نہیں تھے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جیل بھرو تحریک معطل اور انتخابی مہم کے آغاز کا اعلان کردیا
دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پی ایچ ایف وومن ونگ کے عہدیداران سیدہ شہلا رضا، تنزیلہ عامر چیمہ سمیت ہاکی کمیونٹی نے بھی نوجوان خاتون کھلاڑی کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی شاہدہ رضا پاکستان وومن ہاکی ٹیم کی نمائندگی کرنے کے ساتھ ساتھ فٹبال کی قومی کھلاڑی بھی تھیں۔ مبینہ طور پر وہ بہتر معاش کی خاطر تارک وطن ہوئی تھیں، تاہم انکی فیملی کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔







