اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جیل بھرو تحریک معطل اور انتخابی مہم کے آغاز کا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ تمام کارکنان اور عہدیداران جیل بھرو تحریک ختم کردیں اورپنجاب اور خیبرپختونخواہ میں انتخابات کی تیاری کریں

شیعیت نیوز: پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) کے چئیرمین عمران خان نے جیل بھرو تحریک معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔ ٹوئٹر پر بیان میں پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے کہا کہ کے پی اور پنجاب میں الیکشن سے متعلق از خود نوٹس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ آئین کو بحال رکھنا سپریم کورٹ کی ذمہ داری تھی جسے انہوں نے آج کے فیصلے سے بخوبی پورا کیا ہے۔ یہ پاکستان میں قانون کا نفاذ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور برطانیہ یمن میں انسانی امداد میں سب سے بڑی رکاوٹ، یمنی ترجمان القحوم

انہوں نے کہا کہ تمام کارکنان اور عہدیداران جیل بھرو تحریک ختم کردیں اورپنجاب اور خیبرپختونخواہ میں انتخابات کی تیاری کریں، واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے ملک میں آئین وقانون کی بالادستی کیلئے جیل بھروتحریک کا آغاز ایک ہفتہ قبل لاہور سے کیا تھا جس میں سینکڑوں اراکین و عوام بشمول چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنی گرفتاری پیش کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button