ایران

مشترکہ فضائی دفاعی مشقیں مدافعین آسمان ولایت 1401 آج رات سے شروع ہوں گی

شیعیت نیوز: ایران کے جوائنٹ ایئر ڈیفنس ہیڈ کوارٹر خاتم الانبیاء کے کمانڈر نے کہا کہ فوج اور سپاہ پاسداران کی مدافعین آسمان ولایت 1401 مشترکہ فضائی دفاعی مشقوں کا آپریشنل مرحلہ آج رات سے ملک کے شمال مغربی، مغربی اور مرکزی علاقوں میں شروع ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق، ایران کے جوائنٹ ایئر ڈیفنس ہیڈ کوارٹر خاتم الانبیاء کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل قادر رحیم زادہ نے کہا کہ مقرر شدہ پروگرام کے تحت آج رات سے مدافعین آسمان ولایت 1401 مشترکہ فضائی دفاعی مشقوں کا آپریشنل اور آخری مرحلہ شروع ہوگا۔

کمانڈر کے مطابق یہ مشقیں ایران کے تقریباً دو تہائی آسمان، یعنی دس لاکھ مربع کلومیٹر سے زیادہ کے علاقے میں انجام دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آرمی ایئر ڈیفنس فورس کے ڈرون اور ایئر ڈیفنس یونٹس، سپاہ پاسداران کی ایرو اسپیس فورس کے ایئر ڈیفنس اور ڈرون یونٹس، آرمی ایئر فورس کے فضائی دفاعی یونٹس اور پائلٹ اور بغیر پائلٹ طیارے اور آرمی اور سپاہ پاسداران کے فوجی دستوں کی تقریباً دو ہزار آبزرویشن پوسٹس ان مشقوں میں شرکت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جرمنی میں نیٹو اور اس کے فوجی اتحاد کو تحلیل کرنے کا مطالبہ

بریگیڈیئر جنرل رحیم زادہ نے کہا کہ اس سال کی مشقوں میں فضائی دفاع کی مخفی صلاحیتوں کے ایک مختصر سے حصے کو بھی پہلی بار دکھایا جائے گا، جس کے تحت تعیناتی کی جگہ کے تعین اور پہچانے جانے سے بچنے کے لیے زیر زمین پناہ گاہوں اور سرنگوں میں موجود فضائی دفاعی یونٹس ضرورت پڑنے پر اپنے مقام سے نکل کر آپریشن کریں گے اور آپریشن مکمل ہونے کے بعد ممکنہ کم ترین وقت میں اپنی خفیہ پناہ گاہوں میں واپس چلے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ فضائی دفاعی مشقیں بھی مسلح افواج کی دیگر مشقوں کی طرح تیار شدہ پلان کے مطابق ہر سال انجام دی جاتی ہیں، تاہم اس سال کی اتنے وسیع پیمانے کی ایئرڈیفنس مشقوں کا مقصد یہ ہے کہ ملکی فضائی حدود کے تحفظ کو یقینی بنانے اور فرضی خطرات سے مقابلہ کرنے کے لیے فضائی دفاعی دستوں کی مکمل تیاری کا مظاہرہ کیا جائے اور دشمن کو اندازوں اور حساب و کتاب کی غلطیوں سے روکا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button