مشرق وسطی

بحرین میں سیاسی قیدیوں کے خلاف ظلم و ستم اور طبی غفلت کا سلسلہ بدستور جاری

شیعیت نیوز: مغربی حمایت کے سائے میں بحرین کے سیاسی قیدیوں کے خلاف ظلم و ستم، پابندیاں اور طبی غفلت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

مختلف ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق، انسانی حقوق کے حلقوں کی جانب سے بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تنقید کے باوجود آل خلیفہ کی جیلوں میں سیاسی قیدیوں کے خلاف ہراساں اور طبی غفلت کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام: لاذقیہ میں دہشت گردوں کے حملے میں دو شامی فوجی شہید

آل خلیفہ حکومت سیاسی قیدیوں کو ان کے حقوق بشمول طبی اور صحت کی سہولیات سے محروم رکھے ہوئے ہے جبکہ بہت سے قیدی طبی سہولیات میں تاخیر اور غیر انسانی حالات کا شکار ہیں۔

اس حوالے سے مختلف ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ آزادی اظہار رائے کے قیدی سلمان عبداللہ مکی آل خلیفہ جیل میں متعدد بیماریوں میں مبتلا ہیں تاہم جیل انتظامیہ نے انہیں طبی امداد فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

وہ طویل عرصے سے اپنے اہل خانہ سے رابطے سے محروم ہیں اور دانت اور گھٹنے کے شدید درد میں مبتلا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایک طرف حکومت جیل بھرو تحریک کی ناکامی کا راگ الاپ رہی ہے تو دوسری طرف گرفتاریاں لینے کو تیار نہیں ، وزیر زراعت کاظم میثم

آل خلیفہ کے کرائے کے ایجنٹوں نے پہلی بار سلمان عبداللہ مکی کو 2014 میں ان کے گھر پر حملہ کرکے گرفتار کیا تھا، پھر انہیں 4 ماہ بعد رہا کردیا گیا تھا۔ انہیں 2018 میں دوبارہ گرفتار کیا گیا اور جھوٹے الزامات کے تحت 32 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

اس بحرینی قیدی کو طبی غفلت سمیت شدید تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button