مقبوضہ فلسطین

مغربی کنارے میں فلسطینی کی فائرنگ سے دو یہودی آباد کار ہلاک

شیعیت نیوز: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں مسلح فلسطینی شخص نے ایک کار میں سوار دو یہودی آباد کاروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا ہے۔

ہفتہ کے روز پیش آنے والے اس واقعہ کی فوری طور پر کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی اور فلسطینی سکیورٹی حکام نے اردن میں شاہ عبداللہ کی میزبانی میں کشیدگی کم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ حوارہ کے قریب ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی عمریں 20 سال سے زیادہ ہیں۔ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں یہودی بستیوں کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وہ 8 کلومیٹر (5 میل) دورواقع ایک بستی ہربراچا کے مکین تھے۔اسرائیلی فوج مسلح شخص کا تعاقب کر رہی تھی۔

یہ واقعہ غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں حوارہ کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب دو یہودی آباد کار ایک کار میں سڑک پر جا رہے تھے۔

اسرائیلی تنظیم ریسکیو ود آؤٹ باؤنڈریز نے بتایا یہودی آباد کاروں کو جنوبی نابلس میں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : غرب اردن میں یہودی دہشت گردی میں ایک فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

واقعے کے بعد اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حملہ آور ممکنہ طور ایک سے زیادہ ہوسکتے ہیں جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب اتوار کی شام فلسطینی مزاحمت کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بیت لحم کے جنوب میں ’’گوش ایٹزیون‘‘ جنکشن کے شمال میں صہیونی فوج کی طرف فائرنگ کی۔

عبرانی میڈیا نے اعلان کیا کہ "گوش ایٹزیون” جنکشن کے شمال میں نام نہاد ’’ٹی چیک پوائنٹ‘‘ پر ایک صہیونی فوجی دستے پر فائرنگ کی گئی تاہم قابض اسرائیلی فوجیوں کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ کارروائی شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس میں حوارہ چوکی کے قریب فائرنگ کے حملے میں دو یہودی آباد کاروں کی ہلاکت کے چند گھنٹے بعد کی گئی ہے۔

کل دوپہر کے وقت شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس کے قریب واقع قصبے حوارہ میں دو آباد کاروں کو ان کی گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔ حملہ آور کارروائی کے بعد بہ حفاظت فرار ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button