یمن

عبدالملک بدرالدین الحوثی کے انتباہ کو سنجیدہ لیا جائے، امریکہ کو یمن کا انتباہ

شیعیت نیوز: یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے خبردار کیا ہے کہ اگر واشنگٹن نے انصاراللہ عوامی تحریک کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی کے انتباہات کو سنجیدگی سے نہ لیا تو اس کا انجام امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لئے بہت برا ہوگا۔

مہدی المشاط نے کہا کہ یمنی عوام آٹھ سال سے جاری رہنے والی جارحیت اور محاصرے اور بڑی بڑی قربانیاں پیش کرنے کے باوجود، اپنے اقدار اور اصولوں کے پابند ہیں۔

انہوں نے یمن پر جارحیت کرنے والے ممالک کو جنگ اور محاصرہ ختم کرنے، جنگ بندی کے معاہدے کے تحت اپنے وعدے پورے کرنے اور یمن سے جارح افواج کے فوری انخلا کا مطالبہ بھی کیا۔

یاد رہے کہ عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے یمن میں امریکی اور برطانوی موجودگی کو غیرقانونی قبضہ اور جارحیت قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ ان ممالک کی یمن میں موجودگی غیرقانونی ہے اور ان سے ایک قابض اور غاصب فورس کی طرح نمٹا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کی سیاسی پشت پناہ بن گئیں

عبدالملک الحوثی نے کہا کہ امریکی، برطانوی، سعودی اور اماراتی جان لیں کہ ان ممالک کے ہر اقدام کی ذمہ داری انہیں پر عائد ہوگی۔

دوسری جانب یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر اطلاعات ضیف اللہ شامی نے یمن میں جارح افواج کی غیرقانونی موجودگی کے خلاف ملک گیر عوامی مظاہروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یمنی عوام اپنا حق حاصل کرکے رہیں گے، پرامن طریقے سے ہو یا پھر طاقت کے ذریعے۔

انہوں نے زور دیکر کہا کہ اگر دشمنوں نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں تو ہماری تلواریں نیام سے باہر آسکتی ہیں۔

ضیف اللہ شامی نے کہا کہ یمنی عوام نے وسیع ملک گیر مظاہروں سے ثابت کردیا کہ اپنی اقدار کے پابند ہیں اور یمنی قیادت کے شانہ بشانہ امت اسلامیہ کے محور پر گامزن رہیں گے۔

یاد رہے کہ جمعے کو یمن کے شہر صعدہ کے عوام نے بہت بڑی ریلی نکال کر یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سابق سربراہ شہید صالح الصماد کی یاد تازہ کی۔ اس موقع پر یمنی عوام نے فلسطینی عوام کی حمایت کا بھی اعلان کیا اور ہر طرح کی غیرملکی مداخلت کو بھی مسترد کردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button