مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی قابض فوج کی فائرنگ اور بم حملوں میں درجنوں فلسطینی زخمی

شیعیت نیوز: غزہ کی پٹی کے ساتھ سرحد پر تعینات اسرائیلی قابض فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران جمعہ کو درجنوں فلسطینی زخمی اور دم گھٹنے سے بے ہوش ہوئے۔

شمالی غزہ کی پٹی میں ابو صفیہ کے علاقے، جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مشرق میں، خزاعہ، اور مرکزی گورنری میں، عصر کی نماز کے بعد متعدد نوجوان نابلس میں قتل عام کی مذمت کے لیے جمع ہوئے۔

اسرائیلی قابض فوج نے جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مشرق میں متعدد نوجوان مظاہرین پر گیس بم برسائے جس کے نتیجے میں دو نوجوان شدید زخمی ہوئے۔

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ دو زخمی شمالی غزہ کی پٹی کے انڈونیشیا کے اسپتال پہنچے ہیں، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اس نوجوان کو جبالیہ کے مشرق میں ابو صفیہ کے علاقے میں قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران سر میں گولی لگی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی عوام انتفاضہ کے شعلے کو بجھنے نہیں دیں گے، اسماعیل ہانیہ

ایک دورسرے سیاق و سباق میں غزہ کی پٹی کی سرحد پر تعینات قابض اسرائیلی فوج نے وسطی گورنری کے مشرق میں شہریوں کی زمینوں پر آنسو گیس کے گولے داغے۔ ان میں سے ایک گولہ شہری کے گھر کے اندر گرا۔

دوسری جانب قدس کی غاصب و جابر صیہونی حکومت کی جانب سے عائد پابندیوں، دھمکیوں اور سکیورٹی حصار کے باوجود مسجد الاقصیٰ میں نماز جمعہ کا روح پرور اجتماع منعقد ہوا جس میں 70 ہزار سے زائد فلسطینیوں نے شرکت کی۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق، مسجدالاقصیٰ میں نماز جمعہ پڑھنے کیلئے بڑی تعداد میں فلسطینیوں نے ایسے عالم میں شرکت کی کہ اسرائیل کے غاصب فوجیوں کی طرف سے ہر قسم کی پابندی عائد تھی اور انہوں نے ہر جگہ رکاوٹیں کھڑی کی تھیں لیکن فلسطینیوں نے اپنی بھرپور شرکت سے صیہونی فوجیوں کے اقدامات کو نقش بر آب کردیا۔

واضح رہے کہ آج صبح بھی بیت المقدس میں واقع مسجدالاقصیٰ اور الخلیل میں مسجد ابراهیمی (ع) میں ہزاروں فلسطینیوں نے صبح کی نماز ادا کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button