چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا گرفتاری دینے کااعلان عمران خان کا اظہار تشکر

23 فروری, 2023 19:58

شیعیت نیوز: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی ساتھیوں سمیت جیل بھروتحریک میں خود گرفتاری دینے کے اعلان پر تشکر کا اظہار کیا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ہماری جیل بھرو تحریک میں ہمارا ساتھ دینے اور خاص طور پر کل راولپنڈی میں خود کو گرفتاری کیلئے پیش کرنے پر ہم مجلسِ وحدت مسلمین اور علامہ راجہ ناصر عباس کے نہایت مشکور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا ساتھیوں سمیت کل راولپنڈی سے خود گرفتاری دینے کا اعلان

واضح رہے کہ چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس نے تھوڑی دیر قبل نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کل بروز جمعہ 3 بجے سہہ پہر کمیٹی چوک راولپنڈی سے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جیل بھروتحریک میں گرفتاری دینے کا اعلان کیا تھا۔

11:35 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top