عراق

عراقی پارلیمنٹ بغداد اور تہران کے تعلقات کی حمایت کرتی ہے، اسپیکر الحلبوسی

شیعیت نیوز: عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے کہا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ بغداد اور تہران تعلقات کی حمایت کرتی ہے۔

یہ بات عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے بدھ کی شام ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور ان کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات میں کہی۔

اس ملاقات میں فریقین نے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : حشد الشعبی کے وفد اور نوری المالکی کی حسین امیرعبداللہیان سے ملاقات

عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ عراق کے دروازے اپنے پڑوسیوں کے ساتھ ساتھ عرب ممالک اور دوسرے ممالک کے لیے کھلا ہے۔

انہوں نے تہران اور بغداد کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے تعلقات کی مضبوطی کے لیے ایران کی حکومت کی کوششوں سے عراقی پارلیمنٹ کی حمایت پر زور دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے الحلبوسی کو عراقی پارلیمنٹ کے سربراہ کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے کیلیے ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف کے تہنیتی پیغام کو پہنچایا۔

امیر عبداللہیان نے ایران- عراق کے درمیان تعلقات کی گہرائی اور دونوں ہمسایہ ممالک کے مشترکات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران ہمیشہ عراق کی ترقی اور استحکام کی حمایت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ترکی میں زلزلے کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 43,556 ہو گئی، سلیمان سویلو

ایران کے وزیر خارجہ نے بھی اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اعلیٰ کمیٹیوں کے مذاکرات کا نیا دور منعقد ہوگا۔

امیر عبداللہیان نے عراق کے دو روزہ دورے کے دوران عراقی رہنماؤں سے ملاقات کی۔

قابل ذکر ہے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان عراقی ہم منصب فواد حسین کی دعوت پر بدھ کے روز 23 فروری کو وفد کی قیادت میں عراقی دارالحکومت بغداد پہنچ گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button