مشرق وسطی

ترکی میں زلزلے کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 43,556 ہو گئی، سلیمان سویلو

شیعیت نیوز: ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے اپنے تازہ ترین اعدادوشمار میں اس ملک میں آنے والے حالیہ زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد 43,556 ہونے کا اعلان کیا اور کہا کہ زلزلہ زدگان کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن ختم ہو گیا ہے۔

سلیمان سویلو نے صحافیوں کے ساتھ ایک انٹرویو میں ترکی کے جنوب میں آنے والے خوفناک زلزلے کے دوران زخمی ہونے والوں کی تعداد 110,000 کے قریب ہونے کا اعلان کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس زلزلے کے دوران، جسے ’’صدی کی آفت‘‘ کہا جاتا ہے، 11 صوبوں کہرامان اراش، غازی‌آنتپ، شانلی‌‎اورفا، دیاربکر، آدانا، آدیامان، عثمانیه، هاتای، کیلیس، مالاتیا و الازیع میں 750,000 آزاد رہائشی یونٹس تباہ ہو گئے۔

ترکی کے وزیر داخلہ نے جنوبی ترکی کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں 313,000 خیموں کی تقسیم کا ذکر کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ آئندہ ماہ کے اندر زلزلہ زدگان تک ایک لاکھ سے زائد پناہ گاہیں پہنچائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی ماہرین اسمبلی کے ارکان سے ملاقات

انہوں نے ترکی کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں تباہ شدہ عمارتوں کے حوالے سے قانونی اور عدالتی تحقیق اور تحقیقات کو جاری رکھنے کا اعلان کیا اور مزید کہا کہ اس تناظر میں 564 ٹھیکیداروں کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان میں سے 160 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سلیمان سویلونے ترکی میں شہری منصوبہ بندی اور تعمیرات کے اصولوں پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں مناسب جگہوں پر نئی بستیاں تعمیر کی جائیں گی۔

انہوں نے چوری کی خبروں کی اشاعت اور زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں عدم تحفظ کا تاثر پیدا کرنے کو انتہائی غلط قرار دیا اور کہا: چوری کے صرف دو یا تین واقعات رپورٹ ہوئے جو کہ پکڑے گئے اور مجرموں کو گرفتار کیا گیا۔

اس 7.7 شدت کے زلزلے کے دوران کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

اس زلزلے کے بعد ترک صدر اردگان نے ملک میں ایک ہفتے کے عوامی سوگ کا اعلان کیا تھا اور ترک پارلیمنٹ نے زلزلے سے متاثرہ 11 صوبوں میں تین ماہ کے لیے ہنگامی حالت نافذ کرنے کی منظوری دے دی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button