ایران

پاسداران انقلاب نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملادیا، میجر جنرل باقری

شیعیت نیوز: ایرانی مسلح افواج کے کمانڈر نے ایک پیغام میں حضرت امام حسین (ع) کے یوم ولات اور پاسدار کے دن پر مبارکباد دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاسداران انقلاب نے دشمن کو ذلت کا شکار کرکے ان کے عزائم کو خاک میں ملادیا ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے کمانڈر میجر جنرل محمد باقری نے پاسداران اسلامی انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی کے نام میں ایک پیغام میں ان کو حضرت امام حسین (ع) کے یوم ولات اور پاسدار کے دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاسداران انقلاب اسلامی کا وجودی فلسفہ، جس نے انقلاب کی حفاظت اور نظام اور قوم کی ضروریات کو پورا کرنے اور مختلف دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملانے اور ان کو ذلت کا شکار کرنے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، کی جڑیں مذہبی ثقافت اور تعلیمات اور حسینی عاشورا کا شاندار اور ابدی واقعہ ہے۔

میجر جنرل باقری نے مزید کہا کہ آج امت اسلامیہ کے باوفا اور مجاہد فرزندوں کی ایک بڑی تعداد پاسداران انقلاب اور اسلامی نظام کے نعرے کے ساتھ، سامراجیت، دہشت گردی، امریکہ کی دہشت گرد حکومت اور جعلی صہیونی ریاست اور ان کے اتحادیوں کی جنگی جنونیت اور عزائم کے خلاف بہادری اور ایمانداری کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمن پر سعودی جارحیت جاری، چار یمنی شہری شہید اور زخمی

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات کے تسلسل کے خلاف احتجاج میں ایران میں تعینات برطانیہ کی عبوری ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کیا۔

ایرانی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات کے تسلسل کے خلاف احتجاج میں ایران میں تعینات برطانیہ کی عبوری ناظم الامور محترمہ ایزابل مارش کو وزارت خارجہ میں طلب کیا۔

اس ملاقات میں ایرانی وزارت خارجہ کے عہدیدار برائے مغربی یورپ نے ایران کے خلاف بے بنیاد اور من گھرٹ دعووں کو ایرانو فوبیا پالیسی کا تسلسل قرار دیتے ہوئے برطانوی حکومت کے اس غیر دوستانہ رویے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے نئی برطانوی پابندیوں کو سیاسی کام قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ ایک ایسا ملک جو تارکین وطن اور مسلمانوں کے خلاف شدید ترین امتیازی سلوک اور مظالم کی اجازت دیتا ہے اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف مہاجرین کو زبردستی سے روانڈا میں منتقل کرتا ہے ، انسانی حقوق کےبارے میں اظہار رائے کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 4 دہائیوں میں ایران نے ثابت کردیا ہے کہ غیرملکی دباؤ اور منفی پروپیگنڈے کے سامنے نہیں جھکے گا اور اسی لیے وہ جلد ہی برطانوی حکومت کی پابندیوں کے جوابی ردعمل کا اعلان کرے گا۔

محترمہ خاتون ایزابل مارش نے اعلان کیا کہ وہ جلد از جلد اپنے ملک کو اس صورت حال سے آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button