دنیا

امریکی صدربائیڈن ہمیں تیسری جنگ عظیم کی جانب لے جا رہے ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ

شیعیت نیوز: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بائیڈن کی یوکرین پالیسی، ہمیں تیسری جنگ عظیم کی طرف لے جا رہی ہے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ جو بائیڈن کی یوکرین کے حوالے سے پالیسی تیسری عالمی جنگ کا باعث بن سکتی ہے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے کہا کہ دوبارہ امریکی صدر منتخب ہونے کے فوراً بعد وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور اپنے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کو فون کریں گے اور ان سے ملاقات کا اہتمام اور یوکرین کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

روسی خبر رساں ایجنسی تاس نے رپورٹ دی ہے کہ انہوں نے اپنے حامیوں سے کہا کہ میں آپ کو ضمانت دیتا ہوں کہ میں اسے حل کر سکتا ہوں، انہوں نے فلوریڈا میں مداحوں کے ایک ہجوم سے کہا کہ ہم 24 گھنٹوں کے اندر ایک معاہدے تک پہنچ جائیں گے۔

2020 کے انتخابات میں اپنے ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن سے ہارنے والے متنازع سابق امریکی صدر نے 15 نومبر 2022 کو کہا کہ وہ 2024 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

ٹرمپ نے سوشل پر ایک پیغام میں خبردار کیا کہ جو بائیڈن کی یوکرین کے حوالے سے پالیسی تیسری عالمی جنگ کا باعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے لکھا کہ اگر آپ ان اقدامات پر نظر رکھیں جو بائیڈن یوکرین کے حوالے سے کر رہے ہیں، تو آپ کی سمجھ میں آ جائے گا کہ وہ منظم اور سسٹمیٹک طریقے سے تیسری عالمی جنگ کی جانب لے جا رہے ہیں، یہ کتنا بڑا پاگل پن ہے؟

یہ بھی پڑھیں : قیدیوں کے تبادلے کے مسئلے کو ایران انسانی نقطہ نظر سے دیکھتا ہے، ناصر کنعانی

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن کے دورہ یوکرین پر ریپبلیکنز ممبران کانگریس نے شدید احتجاج کیا ہے

امریکی صدر جوبائیڈن کے دورہ یوکرین اور کیف میں یوکرینی صدر سے ملاقات میں امریکی صدر کی جانب سے یوکرین کی حمایت کے اعلان پر ری پبلیکنز ممبران کانگریس نے کہا ہے کہ یہ امریکیوں کی توہین ہے۔

امریکی ری پبلیکنز کا کہنا تھا کہ بائیڈن امریکی ٹیکس دہندگان کے پیسے کو روس کے مقابلے میں یوکرین کی حمایت کرکے برباد کررہے ہیں۔

جارجیا سے ریپلیکنز ممبر کانگریس مارجوری ٹیلوگرین نے کہا ہے کہ بائیڈن نے امریکہ کی جگہ یوکرین کا انتخاب کرلیا ہے ایک اور ریپبلیکنز ممبراسکاٹ پیری نے کہا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ بائیڈن یوکرین کی سرحدوں کی سیکورٹی کا اطمینان حاصل کرنے کے لئے یوکرین کا دورہ کرتے ہیں لیکن وہ امریکی سرحدوں کو محفوظ نہیں بنا پارہے ہیں جبکہ میٹ گیٹز نے کہا کہ انہیں اس بات پر کوئی تعجب نہیں ہے کہ بایڈن نے یوکرین کے لئے امریکہ کو کنارے لگا دیا ہے ۔

امریکی صدر پیر کو غیراعلانیہ دورے پر کیف پہنچے جبکہ اس سے پہلے کہا گیا تھا کہ وہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر اپنے دورہ یورپ میں یوکرین نہیں جائیں گے ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button