یمن

یمن کے صوبہ ریمہ میں حسین حوثی کی شہادت کی برسی پر عوامی اجتماع

شیعیت نیوز: یمن کے صوبہ ریمہ کے عوام نے سید حسین الحوثی کی شہادت کی برسی کے موقع پر ایک اجتماع منعقد کیا اور عرب اور اسلامی اقوام کو بچانے کے لیے قرآن پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا۔

یمن کے صوبہ ریمہ کے عوام نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے طاغوتیوں اور استکبار کے خلاف حوثی شہید کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے تاکید کی ہے کہ اس نے وہابیت کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا یہاں تک کہ وہ خدا کی راہ میں شہید ہو گئے اور اپنی پاکیزہ قربانیاں دیں۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور خطے میں اس کے اتحادیوں نے قرآنی منصوبے پر حملہ کیا لیکن اللہ تعالی نے امت کو محفوظ رکھا تاکہ طاغوت کے خلاف مجاہدین کے لیے ایک مضبوط ڈھال بن جائے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کو بحرینی جزیرے کی فروخت پر صارفین کا ردعمل!

اس بیان میں امریکی پالیسی کی مخالف تمام قوتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ دشمنوں کی حکمرانی کو توڑنے اور امت، اس کے دین اور اس کے مقدسات کے خلاف ان کی سازشوں کو بے نقاب کرنے کے لیے قرآن پر عمل کریں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور کئی دیگر ممالک کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ میں یمن پر فوجی جارحیت کا آغاز اس ملک کی زمینی، سمندری اور فضائی ناکہ بندی شروع کی تھی اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں اب تک کئی ہزار سے زیادہ یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار زخمی ہوئے ہیں جبکہ لاکھوں افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

سات سال سے زائد عرصے سے جاری اس جنگ میں ہزاروں لوگوں کو موت کی نیند سلانے اور اس ملک کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کے باوجود جارح سعودی اتحاد اپنا ایک بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button