تہران: قرآن مجید کے بین الاقوامی مقابلوں میں دنیا کے 80 ملکوں کی شرکت

19 فروری, 2023 19:02

شیعیت نیوز: قرآن مجید کے انتالیسویں بین الاقوامی مقابلوں کی منتظم کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان مقابلوں کے ابتدائی مرحلے میں دنیا کے اسّی ممالک کے ڈیڑھ سو قاریان و حافظان کل قرآن شریک ہوئے ہیں۔

تہران کے او آئی سی ہال میں قرآن مجید کے یہ مقابلے عید مبعث سے شروع ہوئے ہیں ۔ ان مقابلوں کے شرکا قرآت قرآن، ترتیل، اور حفظ کل قرآن کے شعبوں میں حصہ لے رہے ہیں ۔ قرآن مجید کے انتالیسویں بین الاقوامی مقابلوں کی منتظم کمیٹی کے سربراہ حمید مجیدی مہر نے اپنے ایک ٹی وی بیان میں کہا ہے کہ مقابلوں کے ابتدائی مرحلے کے بعد کے مرحلے میں ایران سمیت تینتیس ملکوں کے باون قاریان قرآن اور حافظان کل قرآن پہنچے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایران کے مختلف ٹی وی چینلوں کے ساتھ ساتھ دنیا کے پچاس سے زائد سٹیلائٹ چینلوں سے ان مقابلوں کو براہ راست نشر کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے بھی قرآن مجید کے ان مقابلوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

قرآن مجید کے انتالیسویں بین الاقوامی مقابلوں کی منتظم کمیٹی کے سربراہ حمید مجیدی مہر نے کہا کہ اس سال کے قرآن مجید کے ان مقابلوں میں یورپی ممالک کے قاریوں اور حافظوں نے بھی حصہ لیا ہے جن میں ڈنمارک، کروشیا، ہالینڈ اور فنلینڈ کے قاریان و حافظان کل قرآن شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : میکرون کو ماسکو کی دھمکی، نپولین کا انجام یاد ہے؟

دوسری جانب ایران کے عوام نے بے مثال استقامت کے ذریعے تسلط پسند طاقتوں کے سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔

صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے حسینیہ امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کے لئے آنے والے اسلامی ملکوں کے سفیروں اور قرآن کریم کے عالمی مقابلوں کے شرکاء کی ملاقات کے موقع پر، رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب سے پہلے ، اپنی تقریر میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی ریلیوں میں بھرپور شرکت پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے عوام نے دشمن کے تمام اندازوں اور تخمینوں کو درھم برھم کردیا ہے۔

انہوں نے گزشتہ موسم خزاں میں پیش آنے والے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ سمجھوتے کے لیے آنے کا دعوی کرنے والے مغربی ممالک حالیہ بلووں کے بعد مذاکرات کی میز چھوڑ گئے۔

صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ان کی حکومت پوری طاقت کے ساتھ بین الاقوامی اداروں میں ملک و ملت کے مفادات کا دفاع کر رہی ہے۔

9:05 صبح مارچ 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔