دنیا

خانہ جنگی ہوسکتی ہے، صہیونی پولیس سربراہ یاکوب شبتائی کا انتباہ

شیعیت نیوز: صہیونی پولیس کے سربراہ یاکوب شبتائی نے خبردار کیا کہ مقبوضہ علاقوں میں سیاسی قتل و غارت اور خانہ جنگی کا ایک نیا دور شروع ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صہیونیوں کے چینل 12 میں صہیونی پولیس کے سربراہ یاکوب شبتائی کا ایک بیان چلایا جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ حالیہ دنوں میں اسرائیلیوں کے خلاف فلسطینیوں کی کارروائیوں کے خدشات کے بارے میں بہت سے انتباہات جاری کیے گئے ہیں۔

شبتائی نے یہ بھی کہا کہ ملکی حالات بھی بہت پیچیدہ اور گھمبیر ہیں اور سیاسی قتل و غارت اور خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ مرحلے کو انتفاضہ نہیں کہا جا سکتا لیکن ہم کشیدگی اور تنازعات کی شدت کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔

صہیونی پولیس کے سربراہ نے کہا کہ وہ فلسطینیوں کی کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے آباد کاروں کے لیے ہتھیاروں کے پرمٹ کے اجراء میں اضافے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شام، دیرالزور میں امریکی دہشت گردوں کے اڈے پر میزائل حملہ

انہوں نے زور دے کر کہا کہ تمام اسرائیلی ادارے اور سیکورٹی ایجنسیز خود کو سیاسی قتل و غارت اور خانہ جنگی کے سناریو کے لئے تیار کر رہی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل صہیونی حکومت کے صدر اسحاق ہرزوگ نے ​​سیاسی اختلافات بڑھنے کی وجہ سے مقبوضہ علاقوں میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بارے میں خبردار کیا تھا اور واضح طور پر کہا تھا کہ اسرائیل بارود کے بیرل پر کھڑا ہے۔

دوسری جانب نیتن یاہو کی سرکردگی میں صیہونی کابینہ کی سرگرمیوں کے آغاز کو دو ماہ کا عرصہ گزر رہا ہے۔

صیہونی وزیر اعظم کو چار بدعنوانیوں کے معاملات کا سامنا ہے جس کے تناظر میں انکی کابینہ عدلیہ کے اختیارات کو محدود کرنے کے درپے ہے اور یہی موضوع گزشتہ سات ہفتوں سے نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا موضوع بنا ہوا ہے۔

صیہونی حکومت کے خلاف لگاتار ساتویں ہفتے بھی صیہونی ریاست کے مرکز سمیت مخلتف علاقوں میں مظاہرے ہوئے جس میں صیہونی باشندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

عبری زبان روزنامے معاریو کے مطابق تقریبا ایک لاکھ صیہونیوں نے تل ابیب کی سڑکوں پر ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی اور نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button