مشرق وسطی

شام، دیرالزور میں امریکی دہشت گردوں کے اڈے پر میزائل حملہ

شیعیت نیوز: شامی میڈیا نے دیرالزور میں واقع غیر قانونی امریکی دہشت گردوں کے اڈے پر ایک بار پھر میزائل حملوں کی خبر دی ہے۔ دوسری طرف داعش نے 53 شامیوں کو ہلاک کر دیا۔

گزشتہ رات مشرقی دیر الزورمیں واقع العمرآئل فیلڈ کے علاقے میں واقع دہشت گرد امریکی فوج کے اڈے پر میزائل حملے کئے گئے ہیں۔

سانا نیوز کے مطابق امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے اڈے سے آگے کے شعلے بلندہوتے دکھائی دیئے تاہمابھی تک ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں معلومات فراہم نہیں ہو سکی ہیں۔

شام میں داعش کی شکست کے بعد امریکی فوج نےاُن دہشت گردوں کی جگہ لے لی تھی اور اسی وقت سے داعش کے بجائے خود ہی تیل کا استخراج اور اس کی لوٹ مار شروع کر دی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند ماہ میں شام کے اندر غیرقانونی طور پر قائم امریکی دہشت گردوں کے اڈوں پر میزائل حملے بڑھ گئے ہیں اور شامی عوام کے اندر بھی ان کی اس غیرقانونی موجودگی پر غم و غصہ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خلیج فارس میں ایک صیہونی ریاست کے تجارتی بحری جہاز پر حملہ

دوسری جانب حمص کے مشرقی مضافات میں داعش کے حملے میں اس علاقے کے 53 افراد شہید ہو گئے۔

داعش کے دہشت گرد دستوں نے مشرقی حمص کے علاقے کے 53 مکینوں کو جو السخنا شہر کے جنوب مشرق میں قارچ جمع کر رہے تھے، ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے شہید کر دیا۔

الضبیات علاقے کے صحرائے التدمریہ میں لوگ قارچ جمع کر رہے تھے، جو الصخنا (حمص کے مشرقی مضافات) شہر کے جنوب مشرق میں واقع ہے، جب داعش کے دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ ان پر فائرنگ کی اور ان میں سے 53 کو ہلاک کر دیا۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس آئی ایس فورسز نے کچھ متاثرین کو براہ راست گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اس رپورٹ کے مطابق خطے میں حملہ کرنے والے بعض لاپتہ افراد سے رابطے میں دشواری کی وجہ سے اس دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔

داعش شام کے صحرا میں برسوں سے سرگرم ہے اور ہمیشہ فوجی اور سویلین لوگوں کو نشانہ بناتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button