تکفیری گروہ امریکہ کے بنائے ہوئے اس کے اتحادی ہیں، عبدالملک الحوثی

19 فروری, 2023 15:21

شیعیت نیوز: سید حسین بدرالدین الحوثی کی برسی کی مناسب سے تقریر کے دوران انصاراللہ تحریک کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ تکفیری گروہ امریکہ نے بنائے ہیں اور اس کے سفیر دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت کرتے ہیں۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق عبدالملک الحوثی نے تحریک انصاراللہ کے بانی شہید سید حسین بدرالدیں الحوثی کی برسی کے مناسبت سے اپنے خطاب میں کہا کہ شہیدحسین بن بدالدین الحوثی نے اس وقت کام کیا جب امریکہ اور صیہونی ریاست ظاہری طورپر ایک نئے مرحلے میں داخل ہوئے تھے جن میں سے سب سے اہم دہشت گردی کا مقابلہ تھا اوران دہشت گردوں کو خودانہوں نے ہی بنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ دوسرے ممالک پر اپنے غلام اور بے وقوف حکمران مسلط کرتا ہے تاکہ ان ممالک اور ملتوں پر ان کے ذریعے سے کاری ضربیں لگا سکے۔

سیدعبدالملک الحوثی نے کہا کہ تکفیری گروہ امریکہ ، غاصب صیہونی ریاست اورعلاقے کے عرب ممالک نے مل کر بنائے ہیں اور ان کے ذریعے سے وہ سیاسی بحران پیدا کرکے ملتوں کو اس میں مشغول کرتے ہیں اوراس طرح انہیں تعمیر وترقی کے راستے سے منحرف کرکے سوء استفادہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمنوں نے بہت سے اسلامی ممالک پرفوجی حملے کرکے لاکھوں مسلمانوں کا قتل کیا ہے جب کہ ان ممالک کی طرف سے ثقافتی یلغار اسلامی اورعربی ممالک کے خلاف سب سے خطرناک جنگ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینیوں کی عام نافرمانی کا اعلان

عبدالملک الحوثی نے کہا کہ دشمن آزادی بیان کا بہانہ بنا کر دین، رسالت الہی اورقرآن کریم کے بارے میں شبہات پیدا کرتا ہے اورآزادی بیان کے نعرے سے دینی شعائر کی بے حرمتی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن عرب اوراسلامی امت میں اخلاقی فساد اوراخلاقی جنایات جیسےزنا اورہم جنس پرستی کی ترویج کررہا ہےاوراسلامی ممالک کو ان اخلاقی جرائم کو قبول کرنے کےلئے دباؤڈال رہا ہے جو انسانیت کے خلاف بدترین جرائم ہیں، وہ اس طریقے سے انسانیت کی توہین اورانسانی عزت و کرامت کوان سے چھیننا چاہتے ہیں۔

الحوثی نے فلسطینی جوانوں کی جانب سے اپنی آزادی، استقلال اور شرافت مندانہ زندگی کے حصول کے لئے ان کی فداکاری، مزاحمت اورشہادت طلبانہ آپریشنوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور صیہونی ریاست اس حق کے حصول میں رکاوٹ ہیں، امریکہ کے زندانوں میں انسانی کرامت کی توہین ہوتی ہے جس کی مثال ابوغریب اور گوانتانامو بے جیسے زندان ہیں۔

امریکہ، صیہونی اور ان کے غلام حکمران انسان حقوق کی بدترین خلاف کے مرتکب ہو رہے ہیں جب کہ وہ دوسروں کو انسانی حقوق کا درس دیتے ہیں،امریکی عورتوں کے سب سے بڑے قاتل ہیں جب کہ وہ عورتوں کے حقوق کا بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے عراق، یمن اورعلاقے کے دوسرے ممالک میں افزودہ یورینم والے ہتھیار استعمال کئے ہیں، انہوں نے جاپان میں ہیروشیمااورناگاساکی میں ایٹمی ہتھیار استعمال کئے ہیں۔

انہوں نے عربی اوراسلامی ممالک کے داخلی اختلافات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دشمنوں کی 90 فیصد سازشیں ہمارے داخلی اختلافات سے سوءاستفادہ کرنے کی وجہ سے ہیں۔

9:16 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔