ایران

شام کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر مغرب کی خاموشی شرمناک ہے، ایرانی وزارت خارجہ

شیعیت نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے دمشق اور اس کے نواحی علاقوں بشمول بعض رہائشی عمارتوں پر صیہونی حکومت کے حملوں کی شدید مذمت کی جن کی وجہ سے متعدد بے گناہ شامی شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

کنعانی نے داعش کے حملے کے کچھ ہی دیر بعد شامی شہریوں پر صیہونی حکومت کے تازہ حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے ان دو دہشت گرد اداروں کے رابطے اور ہم آہنگی کو ایک فطری اور موروثی تعلق قرار دیا جس کا مقصد زلزلہ زدہ شامی قوم کے درد کو مزید بڑھانا ہے۔

انہوں نے صہیونی حکومت کی جانب سے شام کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی بار بار خلاف ورزیوں پر مغربی ملکوں کی خاموشی کو بھی شرمناک قرار دیا۔

انہوں نے دمشق میں اسرائیلی جارحیت پر عالمی برادری اور سلامتی کونسل سے فوری، سنجیدہ اور موثر ردعمل کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے تازہ ترین فضائی اور میزائل حملوں میں رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں اب تک 20 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عید بعثت میں بنی نوع انسان کے لیے بیش بہا خزانے ہے، آیت اللہ سید علی خامنہ ای

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے صوبہ حمص میں شہریوں اور شامی فورسز پر داعش کے مہلک حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں 50 سے زائد افراد کی جانیں گئیں۔

ناصر کنعانی نے کہا کہ واشنگٹن کی موجودہ پالیسیاں اور نقطہ نظر دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت بین الاقوامی مسائل سے نمٹنے میں حکومت کے دوہرے معیار کے تسلسل کو ظاہر کرتی ہے۔

انہوں نے شام کے شہر حمص کے نواحی علاقے میں داعش دہشت گرد گروپ کے وحشیانہ جرم کی بھی شدید مذمت کی جس کے نتیجے میں 50 سے زائد بے گناہ افراد اور شامی فوجی دستوں کو شہید ہوگیا۔

انہوں نے شام کی حکومت اور قوم سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے داعش گروپ کی باقیات اور دیگر معروف دہشت گرد گروہوں کے خلاف شامی حکومت کی لڑائی کے لیے موثر بین الاقوامی حمایت کی ضرورت کو مزید دہرایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکومت جو کہ داعش کے تخلیق کاروں اور پشت پناہی کرنے والوں میں سے ایک ہے، شام کے بعض علاقوں میں غیر قانونی فوجی موجودگی اس گروپ کے جرائم اور شام میں عدم تحفظ کے تسلسل میں ایک ساتھی ہے۔

شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے ہفتہ کے روز اطلاع دی ہے کہ 17 فروری کو شام کے شہر حمص میں داعش دہشت گرد گروہ کی طرف سے گھات لگا کر کیے گئے حملے میں 53 افراد ہلاک ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button