دنیا

چین کے ساتھ رابطے برقرار رہنے کے خواہاں ہیں، وزیر جنگ لائڈ آسٹن

شیعیت نیوز: امریکی وزیر جنگ لائڈ آسٹن نے چین کے ساتھ مواصلاتی راستے بحال کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ دوسری طرف میونخ سکیورٹی اجلاس کے موقع پر جرمنی میں بڑی ہڑتال متوقع ہے۔

امریکی وزیر جنگ لائڈ آسٹن نے ایک انٹرویو کے دوران دعوی کیا ہے کہ چین، امریکہ کے ساتھ مواصلاتی راستے بند کرنے کا خواہاں ہے لیکن واشنگٹن رابطے کے اس طریقہ کار کو بحال کرنے کی ترغیب دلاتا رہے گا۔

یاد رہے کہ امریکی فوج کی جانب سے چینی بیلون کو مار گرائے جانے کے بعد، بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات کا مستقبل اور بھی تاریک دکھائی دے رہا ہے۔

گذشتہ ہفتے، پینٹاگون کے ترجمان پیٹرک رائیڈر نے امریکہ اور چین کے درمیان مواصلاتی رابطہ برقرار رہنے کی خواہش ظاہر کی تھی اور اسے دونوں ممالک کی ذمہ داری قرار دیا تھا۔

اس سے قبل امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے بھی ایک ٹوئیٹ میں لکھا تھا کہ انڈونیشیا میں امریکی اور چینی صدور کی ملاقات کے پیش نظر، واشنگٹن، بیجنگ کے ساتھ رابطوں کے عدم انقطاع اور مذاکرات کے تسلسل پر زور دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو نے مظاہروں کو کچلنے کے لئے خفیہ ایجنسی شاباک کو میدان میں اتار دیا

دوسری جانب ایک طرف جہاں جرمنی میں میونخ سکیورٹی اجلاس ہونے جا رہا ہے تو دوسری طرف اس ملک کے سبھی بڑے ایئرپورٹس ہڑتال کی نئی لہر سے روبرو ہو گئے ہیں۔

فارس نیوز کے مطابق میونخ اور جرمنی کے دیگر بڑے ایئرپورٹس کی کارکردگی جمعے کے روز لیبر یونین ’’وردی‘‘ کی طرف سے دی گئی ہڑتال کی کال کے باعث تعطل کا شکار رہے گی۔

جرمنی کی لیبر یونین نے بدھ کے روز ایک بیان جاری کر کے یہ بتایا کہ اُس نے جمعے کے روز ملکی سطح پر تمام ایئرپورٹس پر ہڑتال کی کال دی ہے۔ اس ہڑتال کے باعث فرانکفورٹ، میونخ، ہیمبرگ، دورتمند، ہانوفر، برمن اور اسٹٹگارت شہروں کے ہوائی اڈوں کی سرگرمیاں مکمل طور پر بند رہیں گی۔

افرادی قوت کی کمی، کام کا دباؤ اور تنخواہوں کی کمی کو اس ہڑتال کی بنیادی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

یونین کا کہنا ہے کہ اُس نے دو روز قبل اس لئے اپنی ہڑتال سے آگاہ کیا ہے کہ مسافر اُس کے پیش نظر اپنے سفر کے پروگرام میں لازمی تبدیلی لا سکیں۔

خیال رہے کہ جرمنی کے جنوب میں واقع میونخ شہر میں سکیورٹی اجلاس کے نام پر جمعے کے روز عالمی رہنماؤں کا جم گھٹ ہونے جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button