دنیا

90 لاکھ شامی شہری زلزلے کی زد میں ہیں ، انتونیو گوتریش

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ کے اعلان کے مطابق تقریبا نوے لاکھ شامی شہری 9 دن قبل آنے والے زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ ترکی اور شام میں زلزلے کی زد میں آکر اکتالیس ہزار سے زائد افراد کی جان جا چکی ہے۔

اقوام متحدہ نے تمام ممالک سے شام کے زلزلہ زدگان تک فوری امداد کی رسائی کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نے اعلان کیا ہے کہ شام میں فوری امدادی کارروائی کے لئے انتالیس کروڑ ستّر لاکھ ڈالر پر مشتمل رقم کی ضرورت ہے۔

انتونیو گوتریش نے اس ہنگامی بجٹ کو شامی شہری تک فوری امداد پہنچانے کے لئے انتہائی ضروری قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : جنرل قاسم سلیمانی کے قاتلوں کی سیکورٹی ، امریکی حکام دست و گریباں

دوسری جانب امریکہ کی وزارت جنگ پینٹاگون کا دعویٰ ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ہماری افواج پر حملوں کا ذمہ دار ایران ہے۔

مغربی ایشیائی امور کے لیے امریکہ کی نائب وزیر دفاع نے یہ دعوی کرتے ہوئے کہ ایران اور روس کے درمیان فوجی تعاون، خطے کے استحکام اور سلامتی کے لیے خطرناک ہے، کہا کہ واشنگٹن ماسکو کو ہتھیار بھیجنے کے لیے تہران کو جوابدہ ٹھہرانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

امریکہ کی نائب وزیر دفاع برائے مغربی ایشیائی امور ’’ڈانا اسٹرول‘‘ نے پیر کی شام ایران پر خطے میں غیر ریاستی عناصر کے لیے ڈرون طیاروں کی توسیع کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی سے مشرق وسطی کے شہریوں کو خطرہ ہے۔

پینٹاگون میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اسٹرول نے کہا کہ ایران، عراق اور شام میں امریکی فوج کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ سمندر میں ایران کی عسکریت پسندی اب بھی ایک سنگین تشویش کا باعث ہے۔

پینٹاگون کی معلوماتی ویب سائٹ کے مطابق، ایران پر یوکرین جنگ میں استعمال کے لیے غیر قانونی طور پر روس کو ہتھیار بھیجنے کا الزام لگاتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ہم نے اس بارے میں بات بحث کی کہ ایران اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے فوجی تعاون، مشرق وسطیٰ میں استحکام اور سلامتی کے لیے کنتا خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button