دنیا

یورپی یونین کے انفراسٹرکچر پر ہیکر حملوں کے لیے انتباہ

شیعیت نیوز: یورپ میں سائبر واچ ڈاگ نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے انفراسٹرکچر کے خلاف ہیکرز کے حملوں کا امکان ہر روز بڑھتا جا رہا ہے۔

یورپی یونین کے ممالک کو اپنے مالیاتی ڈھانچے پر سائبر حملوں کے خلاف اپنے دفاع میں اضافہ کرنا چاہیے کیونکہ یوکرین میں جنگ سے غیر ملکی ہیکرز کا خطرہ بڑھ رہا ہے

اس تنظیم کے مطابق یورپی ممالک نے اب تک اپنے بنیادی انفراسٹرکچر کو حملوں سے محفوظ رکھا ہے تاہم سائبر جنگ میں ان ممالک کے دفاع کے لیے مزید اقدامات کیے جانے چاہئیں۔

مذکورہ تنظیم نے ایک رپورٹ میں کہا کہ یوکرین میں جنگ، وسیع تر جغرافیائی سیاسی منظرنامے اور ہیکر حملوں کے بڑھتے ہوئے استعمال نے سائبر خطرے میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ حکومتی ہیکرز کی طرف سے یورپی یونین کے مالیاتی نظام کے خلاف سائبر حملوں کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔

اکتوبر میں، Nord Stream پائپ لائن پر حملے کے بعد، یورپی کمیشن نے یورپی ممالک کے اہم بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کے لیے بڑھتے ہوئے اقدامات کی تجویز پیش کی، اور بہت سے یورپی ممالک اپنے بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کو مضبوط کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بحرین کے عوام صرف اپنے جائز حقوق کا حصول چاہتے ہیں، ہادی العامری

دوسری جانب فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ریٹائرمنٹ قوانین میں تبدیلی کے خلاف ائیرپورٹ کے ملازمین کی ہڑتال جاری ہے جس سے 30 فیصد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

اتنا کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ائیرپورٹ کے ملازمین کی اپنے مطالبات کے حصول کے لئے ہڑتال جاری ہے۔ پیرس نے ریٹائرمنٹ قوانین میں ترمیم کا بل پاس کیا ہے جس کے خلاف ائیر ٹریفک کنٹرول کے ملازمین نے ہڑتال کی دی ہے اور ملکی اور غیر ملکی آنے جانے والی 30 فیصد پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تولوز، مارسی، لیون، مون پولیہ اور نانت میں بھی 20 فیصد پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

نئے قانون کے مطابق حکومت ریٹائرمنٹ کی عمر میں پہلے مرحلے میں تین ماہ کا اضافی کرے گی جسے بعد میں 62 سال سے بڑھا کر 64 سال تک کر دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button