مقبوضہ فلسطین

غزہ پر القسام بٹالین نے صیہونی جنگی طیاروں کا حملہ ناکام بنا دیا

شیعیت نیوز: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی پیر کی صبح کی تازہ جارحیت کا مقابلہ کرنے پر القسام بٹالین کے سپاہیوں کی مجاہدت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کی مزاحمت ایک دفاعی ڈھال اور دشمن کے مقابلے میں تلوار کی حیثیت سے ہمیشہ باقی رہے گی۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بٹالین نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ اس کی اینٹی ایرکرافٹ گنوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے غزہ کی فضا میں غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کو فرار کرنے پر مجبور کردیا۔

فلسطینی حکام نے غزہ میں پیر کی صبح کئی دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی خبر دی ہے۔

ویڈیو سے نشر ہونے والی تصویروں سے پتہ چلتا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے مختلف علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں : الجزائر کی نیوز ویب سائٹ پر اسرائیل اور مغرب کا سائبر حملہ

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اور نابلس پر صیہونی جارحیت کے ساتھ ہی غزہ کو جارحیت کا نشانہ بنانے کی کوشش سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ فلسطینی قوم کو صیہونی حکومت کی ہمہ جہتی جارحیت کا سامنا ہے۔

حماس کے ترجمان نے کہا کہ عزالدین القسام بٹالین کے مجاہدین قابل تعریف ہیں جنھوں نےغزہ پر حملے کی کوشش کرنے والے صیہونی جنگی طیاروں کا مقابلہ کیا اور صیہونی فوج اور صیہونی انتہا پسندوں کو ناکوں چنے چبوادیئے ہیں۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے کہا کہ فلسطین کی مزاحمت ایک دفاعی ڈھال اور دشمنوں کے مقابلے میں ایک تلوار کی حیثیت سے ہمیشہ باقی رہے گی اور فلسطینیوں کی استقامت کے مقابلے میں صیہونی جارحیت شکست سے دوچار ہوگی۔

القسام بٹالین کے جوابی حملے ایسی حالت میں انجام پائے ہیں کہ اس سے قبل غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ میں تحریک استقامت کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button