مشرق وسطی

بشار الاسد سے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کی ملاقات

شیعیت نیوز: شامی میڈیا نے شامی صدر بشار الاسد سے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کی ملاقات کی خبر دی ہے۔

شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق، متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبدالله بن زاید آل نهیان نے ایک وفد کے ہمراہ دمشق کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شام کے صدر بشار الاسد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں شام میں زلزلے کی تباہ کاریوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

عبدالله بن زاید آل نهیان نے اس زلزلے سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

انہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں شام کا ساتھ دینے کا اعلان کیا اور زلزلہ متاثرین کی امداد جاری رکھنے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی قابض فوج کی گولی لگنے سے 22 سالہ امیر بسطامی شہید

اس ملاقات میں بشار الاسد نے کہا کہ متحدہ عرب امارات، شامی زلزلہ متاثرین کی مدد کرنے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔

انہوں نے کہا کہ شامی عوام، متحدہ عرب امارات اور اس کی امداد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور یہ امر دوطرفہ تعلقات اور روابط میں گہرائی کی نشاندہی کرتا ہے۔

عبدالله بن زاید آل نهیان نے شامی صدر سے ملاقات کے بعد بعض زلزلہ زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ بشار الاسد کی متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے میزبانی کی۔ جہاں دونوں فریقوں نے شام اور متحدہ عرب امارات کے درمیان خصوصی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان کئی شعبوں میں موجودہ تعاون کے علاوہ اُن اقتصادی و تجارتی تعلقات میں وسعت کی کا جائزہ لیا، جو دونوں ممالک اور اقوام کے مفاد میں ہوں۔

بشار الاسد کی اس ملاقات کے بعد شام کے صدارتی دفتر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ شام اور عرب امارات کے مابین تاریخی تعلقات ہیں، اسی طرح یہ فطری امر ہے کہ یہ تعلقات دوبارہ اس نہج پر واپس لوٹیں، جہاں برسوں انہوں نے دونوں ممالک اور اقوام کے مفادات کا تحفظ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button