مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی قابض فوج کی گولی لگنے سے 22 سالہ امیر بسطامی شہید

شیعیت نیوز: اسرائیلی قابض فوج  نے آج صبح نابلس شہر پر حملہ کیا اور چھاپے کے دوران نوجوانوں پر براہ راست فائرنگ کی جس سے 22 سالہ نوجوان امیر بسطامی زخمی ہوا۔

طبی ذرائع نے بتایا کہ نوجوان امیر بسطامی کو پیٹ میں گولی لگی،  تشویشناک حالت میں رفیدیا  اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔

چھاپے کے دوران پانچ دیگر نوجوان زخمی ہوئے، جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ آنسو گیس کے بے دریغ استعمال سے سانس لینا دشوار ہو گیا۔

اسرائیلی فوج نے آج علی الصبح نابلس شہر پر چڑھائی کیاور ایک مقامی عمارت کو گھیرے میں لے لیا۔ نوجوانوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ہتھیار پھینک کر خود کوفوج کے حوالے کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں : القدس یونیورسٹی میں اسرائیلی فوج فلسطینیوں میں جھڑپیں، 71 زخمی

دوسری جانب اسرائیل نے آج علی الصبح غزہ کی پٹی پر بمباری کی ہے جس میں فلسطینی مزاحمتی مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

مرکز اطلاعاتِ فلسطین  کے نامہ نگار نے بتایا کہ آج صبح غزہ میں کئی دھماکوں کی اطلاع ملی ہے۔

جانی نقصان کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیل معلوم نہیں ہو سکی۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک زیرِ زمین گودام پر حملہ کیا ہے جس میں حماس کا راکٹوں کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والا خام مال موجود تھا۔

فلسطینی مزاحمت کاروں نے جواب میں جنوبی اسرائیل پر متعدد راکٹ داغے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ غزہ ، نابلس اور بیت المقدس پر اسرائیلی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا ہے۔

غاصب اسرائیلی فوج نے فضائی حملوں کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی فورسز نے بھی صیہونی علاقوں پر راکٹوں سے حملہ کیا جس سے مقبوضہ علاقوں میں رہائش پذیر صیہونی باشندوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی اور پورے علاقے میں سائرن کی صدائیں گونجنے لگیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button