مشرق وسطی

صیہونی ریاست نے بحرین میں ایک جزیرہ خرید لیا

شیعیت نیوز: غاصب صیہونی ریاست نے بحرین کا ایک جزیرہ خرید لیا ہے۔یہ جزیرہ ہمنوتا کمپنی نے خرید ہے جونیشنل یہودی فنڈ کا ایک ذیلی ادارہ ہے۔

صیہونی ریاست کے ٹی وی 7 نے اعلان کیا ہے کہ ایک صیہونی کمپنی ھمنوتا نے بحرین کے اندر ایک جزیرہ خریدا ہے لیکن کچھ دیر بعد اس صیہونی ٹی وی نے اس ویب سائیٹ کو نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر اپنی ویب سائیٹ سے ہٹا دیا۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں امریکی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی اجتماع

رپورٹ کے مطابق صیہونی کمپنی کی طرف سے خریدا جانے والا جزیرہ 9 ہزار 554 مربع میٹر کا ہے اور یہ 21 اعشاریہ 50 میلین ڈالر میں خریدا گیا ہے۔

ایک صیہونی سیاستدان اور کمپنی کے ایک منیجر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اس جزیرے پر ایک بلندوبالا بلڈنگ بنائی جا سکتی ہے اور جنگ یا کسی آفت کی صورت میں صیہونی شہریوں کو اس میں منتقل کیا جا سکتا ہے اور اس جزیرے سے ایمرجنسی کی صورت میں استفادہ کیا جاسکتا ہے اور یہ جزیرہ صرف اسی مقصد کےلئے خریدا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیوایم کےزیراہتمام سیمینار بعنوان انقلاب اسلامی ،مظہر وحدت امت مسلمہ کااسلام آباد میں انعقاد

اس صیہونی سیاستدان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں بحرین کے ساتھ دوستانہ تعلقات (مزید مضبوط) ہوں گے اور اس کے بعد اس جزیرے کی مالکیت اسرائیل کے حوالے کر دی جائی گی اور یہ جزیرہ صیہونی ریاست کی سرزمین شمار ہوگا اور اس کے بعد قانونی طور پر سارے کام انجام دئیے جائیں گے اور صیہونی ریاست کے اپنی پسند سےاس پر اپنا انفراسٹرکچر بنا پائے گی۔

یہ خبر صیہونی حکومت کے چینل 7 نے اپنی ویب سائٹ پر دی تھی تاہم اُسے بعد میں وہاں سے ہٹا دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button