مشرق وسطی

شام، علاقے تدمر میں دہشت گردانہ حملہ، کئی جاں بحق اور زخمی

شیعیت نیوز: شام کے علاقے تدمر میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

خبر رساں ذرائع نے شام کے علاقے تدمر میں دہشت گردانہ حملے کی اطلاع دی ہے۔ اس حملے میں 4 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے اس خبر کی اطلاع دیتے ہوئے اس بارے میں مزید تفصیلات کا ذکر نہیں کیا۔

نام نہاد سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اپنی رپورٹ میں جو کہ اس ملک کی حکومت کی اپوزیشن سے وابستہ ایک تنظیم ہے، دعوی کیا ہے کہ اس حملے کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کی ہے۔

شامی حکومت کی مخالف اس تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں 11 افراد، جن میں زیادہ تر عام شہری تھے، کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران مغرب کے پروجیکشن کے باوجود خطے کا ایک اہم کھلاڑی ہے، پاکستانی محقق آمنہ خان

دوسری جانب شام اور ترکیہ کے زلزلوں کے حوالے سے اقوام متحدہ اور دیگر مغربی ملکوں کے دوہرے سلوک نے ان پالیسیوں کے خلاف شامیوں کے غصے کو مزید بڑھا دیا ہے۔

شہاب نیوز کی رپورٹ کے مطابق متعدد شامی انسانی کارکنوں نے شام کے زلزلہ زدگان کے حوالے سے اقوام متحدہ کی دوہری پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جندیرس اور ادلب کے دیگر مضافاتی علاقوں کے زلزلے سے متاثرہ کھنڈرات پر اقوام متحدہ کا جھنڈا الٹا نصب کردیا۔

رپورٹ کے مطابق شامی انسانی کارکن اپنے اس اقدام کے ذریعے دنیا کو یہ پیغام دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اقوام متحدہ نے انسانی حقوق کے اصولوں کے خلاف کام کیا ہے اور شام کے زلزلہ زدگان کو کھنڈرات اور ان کے ملبے کے نیچے تنہا چھوڑ دیا ہے۔

شام کے مقامی ذرائع کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں آنے والے حالیہ زلزلے میں اب تک تقریباً 5000 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور کئی علاقوں میں ملبہ ہٹانے کا کام نہ ہونے کی وجہ سے یہ تعداد بڑھتی رہے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button