یمن

یمنی انصار اللہ کی ایران کو اسلامی انقلاب کی فتح کی 44ویں سالگرہ پر مبارکباد

شیعیت نیوز: یمن کی انصار اللہ تحریک کے ترجمان نے اپنے ایک پیغام میں انقلاب اسلامی کی فتح کی 44ویں سالگرہ کے موقع پر ایران کو مبارکباد پیش کی ہے۔

محمد عبدالسلام نے اس موقع پر ایک ٹویٹ میں لکھا کہ اسلامی انقلاب کی فتح کی 44ویں سالگرہ کے موقع پر، ہم قیادت، حکومت اور ایران کے لوگ و مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے ایران کے لیے مزید ترقی، خوشحالی، سلامتی اور استحکام کی امید کا اظہار کیا۔

دوسری جانب یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر خارجہ ہشام شرف نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کو پیغام بھیجا اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کے چوالیس سال مکمل ہونے پر مبارک باد پیش کی۔

انقلاب اسلامی ایران کی فتح کی 44ویں سالگرہ کی یاد میں ملک بھر میں لاکھوں ایرانی عوام کی شاندار موجودگی کے ساتھ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کے سکریٹری انتونیو گوٹیرس شام کا دورہ کر سکتے ہیں

دوسری جانب یمنی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر ایرانی عوام و حکومت کو مبارکباد کا پیغام ارسال کیا ہے۔

یمنی نیوز چینل المیادین کے مطابق اسلامی انقلاب کی 44ویں سالگرہ کے موقع پر صدر اسلامی جمہوریہ ایران آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے نام ارسال کردہ اپنے خصوصی پیغام میں مہدی المشاط نے تاکید کی کہ ایرانی قوم کا قیام اور اسلامی انقلاب کی تکمیل کی جانب اس کی پائیدار حرکت، پلید مغربی تسلط سے آزادی کی راہ میں اقوام عالم کے لئے عملی نمونہ بن چکی ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے ایرانی قوم و حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تاکید کی کہ یمنی نجات ملی حکومت دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی توسیع اور عالمی فورموں میں زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی کی مشتاق ہے کیونکہ یہ امر دونوں ممالک کے بنیادی اہداف کے حصول میں ممد و معاون ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button