مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی قابض فوج کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی

شیعیت نیوز: کل جمعہ کو فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قابض فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غرب اردن کے شمالی شہروں نابلس اور قلقیلیہ میں آبادکاری مخالف ریلیوں کے دوران اسرائیلی قابض فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران درجنوں شہریوں کا دم گھٹ گیا۔

نابلس میں جنوب میں واقع قصبے بیتا میں جبل صبیح کے قرب و جوار میں جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران اسرائیلی قابض فوجیوں نے زہریلی گیس کے بموں اور ربڑ کی گولیوں سے فائرنگ کی جس سے متعدد شہریوں کا دم گھٹنےسے متاثر ہوئے۔

شہریوں کے ایک گروپ نے ’’اویتار‘‘ سیٹلمنٹ چوکی کے قیام کو مسترد کرنے کے اقدامات کے ایک حصے کے طور پر جبل صبیح کے مضافات میں جمعہ کی نماز ادا کی۔ اس دوران انہوں نے شام اور ترکی میں زلزلے میں فوت ہونے والوں کی غائبانہ نماز ادا کی، جس کے بعد جبل صبیح کی طرف مارچ کا آغاز کیا۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا کی کسی بھی طاقت میں ’’انقلاب اسلامی‘‘ کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں، شیخ زکزاکی

دیگر جھڑپیں مشرق میں واقع گاؤں بیت دجن میں شروع ہوئیں۔ قصبے کی زمین پر ہفتہ وار اینٹی سیٹلمنٹ مارچ کے آغاز کے بعد اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر گولیاں چلائیں اور ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

قبل ازیں اسرائیلی قابض فورسز نے جلوس میں شرکت کے لیے کارکنوں، صحافیوں اور ایمبولینس کے عملے کی آمد کو روکنے کی کوشش میں بیت دجن فوجی چوکی کو بند کر دیا۔

اسرائیلی قابض فوج نے شہریوں کے مارچ کو ربڑ کی گولیوں اور زہریلی گیس کے بموں سےروکنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد آنسو گیس کے باعث دم گھٹنےسے متاثر ہوئے جنہیں فوری طبی امداد دی گئی۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے اطلاع دی ہے کہ بیت دجن میں اس کی ٹیموں نے 36 زخمیوں کوطبی امداد فراہم کی۔

بیت دجن میں اکتوبر 2020ء سے ہفتہ وار احتجاجی جلوس نکالا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button