ملک دشمن سعودی نواز کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 9 تکفیری دہشت گرد گرفتار
شیعیت نیوز: پنجاب میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے ملک دشمن سعودی نواز کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 9تکفیری دہشت گرد گرفتار کر لیے۔ ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں عفان، کاشف، جواد سعید، ثاقب الیاس، سبز علی، داؤد شاہ اور احمد جان شامل ہیں، دہشت گردوں کے خلاف 10 مقدمات درج ہیں جن کی تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے اپنے ہی خاوند کیپٹن (ر) صفدر کو جھاڑ پلادی
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ کارروائی کے دوران خودکش جیکٹ، دھماکا خیز مواد، دستی بم، ڈیٹونیٹر، اسلحہ، ریموٹ کنٹرول ڈیوائس اور حساس مواد پر مشتمل کتابیں برآمد کر لی گئیں۔ ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش کے مختلف گروپوں سے ہے، دہشت گردوں کی شناخت 26 مشتبہ افراد سے تفتیش کے دوران ہوئی۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ رواں ہفتے 564 کومبنگ آپریشنز میں 93 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے۔







