اقوام متحدہ کا شام میں زلزلے کے متاثرین کی مدد کیلئے سیاسی تحفظات کو دور کرنے کا مطالبہ
شیعیت نیوز: شام میں اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے رابطہ کار نے امریکہ کی سخت پابندیوں کے باوجود شامی متاثرین کی مدد کرنے میں مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں زلزلہ کے متاثرین کی مدد کے لیے سیاسی تحفظات کو دور کرنا چاہیئے۔
عمران رضا نے کہا کہ شام کی وزارت خارجہ نے ہمیں یقین دلایا کہ دمشق امداد قبول کرنے کے لیے تیار ہے اور ہمیں امید ہے کہ سیاسی تحفظات کو ایک طرف رکھا جائے گا تاکہ امداد شام تک پہنچ سکے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ترکی کی سرحدوں کے ذریعہ جلد انسانی امداد شام پہنچ ہوگی۔
واضح رہے کہ پیر کی صبح سویرے ترکی کے جنوب اور شام کے شمالی علاقے میں 7/8 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں : جرمنی کو یوکرین کی مدد پر مجبور کر دیں گے، صدر زیلنسکی کا دعویٰ
دوسری جانب ایک امریکی جنرل نے اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن، مشرقی ایشیا میں فوجی کارروائی کے لئے تیار ہے۔
امریکی فوج کے جنرل، جوزف رایان نے اے پی کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ فلپائن، جاپان اور آسٹریلیا جیسے مشرقی ایشیا کے امریکی اتحادی، متحد ہوکر ان کے بقول عالمی توازن میں تبدیلی کی کوشش کرنے والوں کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں۔
انہوں نے چین اور شمالی کوریا کے خلاف امریکی اتحادیوں کے رویے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ واشنگٹن کے ساتھیوں کی تیاری، ان کے بقول حملہ آوروں کو سوچنے پر مجبور کرے گی۔
دہشت گرد امریکی فوج کے جنرل جوزف رایان نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ امریکہ اور اس کے مشرقی ایشین اتحادی، یوکرین پر روس کے حملے جیسے بحران کی تاک میں بیٹھے ہوئے ہیں۔







