مشرق وسطی

امریکہ شام تک امدادی سامان پہنچنے نہیں دے رہا، شامی صدر بشار اسد

شیعیت نیوز: شام کے صدر بشار اسد نے لبنانی وزیروں کے ایک وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ واشنگٹن، شام کے زلزلہ زدگان کو امدادی سامان فراہم کرنے کے خواہشمند ممالک پر دباؤ ڈال رہا ہے۔

شام کے صدر بشار اسد نے لبنان اور ان ممالک کی قدردانی بھی کی جنہوں نے مشکل حالات میں شام کے ساتھ کھڑے رہنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ شام کی مدد کرنے والے ممالک پر دباؤ ڈال رہا ہے تاکہ دمشق تک امدادی سامان نہ پہنچ سکے۔

شام کے صدر نے بیروت اور دمشق کے تعاون پر زور دیتے ہوئے اسے دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کے مابین قربت کا باعث قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : شامی زلزلہ زدگان کیلئے امداد لے جانیوالے قافلوں پر امریکی حملے کا خدشہ ہے، مہند العقابی

لبنانی وفد نے عبوری وزیر اعظم نجیب میقاتی اور لبنانی عوام کی جانب سے شام کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ہمدردی کا اعلان کیا۔

لبنانی وزیر خارجہ نے اس موقع پر زور دے کر کہا کہ اس دورے میں ہونے والے فیصلوں کے مطابق، لبنان کے تمام ایئرپورٹ اور بندرگاہیں شام تک امدادی سامان پہنچانے کے لئے کھلے رہیں گے۔

دوسری جانب شام کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کی بنا پر زلزلہ متاثرین کی امدادی کارروائیوں میں دواؤں اور طبی وسائل کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

شام کے وزیر صحت حسن محمد الغباش نے کہا ہے کہ شام کے خلاف عائد غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں کی بنا پر ان کے ملک کو پہلے ہی دواؤں اور طبی وسائل کی کمی کا سامنا تھا اور اب خوفناک زلزلے سے ہونے والی تباہی اور جانی نقصان اور خاص طور سے زخمیوں کی امداد میں دواؤں اور طبی وسائل کی شدید قلت کا سامنا ہے اور عائد پابندیاں، طبی آلات کی شام منتقلی میں رکاوٹ کا باعث بنی ہوئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button