اہم ترین خبریںپاکستان

سی ٹی ڈی کی کارروائی، ملتان میں دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام، دو تکفیری دہشتگرد گرفتار

دہشت گردوں کی شناخت محمد حماد اور محمد حبیب کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گرد محمد حماد کا تعلق پشاور سے ہے

شیعیت نیوز: کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے ملتان میں کاروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنادیا، کاروائی میں مبینہ طور پر دو تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، خودکش جیکٹ، پسٹل، گولیاں اور کالعدم تنظیم کے پمفلٹس برآمد ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق گورنر گلگت بلتستان اور موجودہ وزیر تعلیم کی علامہ سید ساجدعلی نقوی سےملاقات

دہشت گردوں کی شناخت محمد حماد اور محمد حبیب کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گرد محمد حماد کا تعلق پشاور سے ہے اور اُسے ملتان کے علاقے مظفرآباد سے جبکہ محمد حبیب کا تعلق فورٹ عباس سے ہے اور اُسے سدرن بائی پاس سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی ملتان میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button