سابق گورنر گلگت بلتستان اور موجودہ وزیر تعلیم کی علامہ سید ساجدعلی نقوی سےملاقات
علامہ ساجد نقوی نے مختلف عوامی اقدامات پر جی بی حکومت کے اقدامات کو سراہا۔ جبکہ بعض عوامی مسائل کے رائے حل میں رہنمائی فرمائی

شیعیت نیوز: سربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ سے گلگت بلتستان کے سابق گورنر راجہ جلال حسین مقپون اور جی بی کے وزیر تعلیم راجہ محمد اعظم خان نے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور جی بی کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد علی قائد اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو گیس، پٹرول اور بجلی دینے کیلئے تیار ہیں، ایران کی ایکبارپھر پیشکش
ملاقات میں جی بی کے سیاسی، مذہبی حالات پر تبادلہ خیال کیا اور راجہ جلال حسین مقپون اور راجہ محمد اعظم خان نے جی بی حکومت کی جانب سے عوامی خدمات سے علامہ ساجد نقوی کو آگاہ کیا۔
علامہ ساجد نقوی نے مختلف عوامی اقدامات پر جی بی حکومت کے اقدامات کو سراہا۔ جبکہ بعض عوامی مسائل کے رائے حل میں رہنمائی فرمائی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی، معاشی اور مذہبی مسائل کے حل کے لیے اور ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کے لیے ترجہی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔