اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاکستان میں ’’انقلاب اسلامی جدید تہذیب کا نقطہ آغاز‘‘ کی کانفرنس منعقد ہوئی

شیعیت نیوز: اسلامی انقلاب کی فتح کی 44 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستانی شہر راولپنڈی میں واقع ایرانی خانہ فرہنگ کے زیر اہتمام میں ’’اسلامی انقلاب جدید تہذیب کا نقطہ آغاز‘‘ کی کانفرنس منعقد ہوئی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، اس تقریب میں انقلاب سے متعلق محفل شعر منعقد ہوئی جس میں راولپنڈی میں ایرانی خانہ فرہنگ کے سربراہ فرامرز رحمان، جماعت اسلامی کے سربراہ عارف شاہ اور مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر شیرازی سمیت پاکستان کے کچھ ادبی اور سائنسی شخصیات نے حصہ لیا تھا۔

اسلامی انقلاب جدید تہذیب کا نقطہ آغاز کی کانفرنس میں بعض شاعروں نے بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) کی شخصیت اور اسلامی انقلاب کی خصوصیات سے متعلق اپنی شاعری کو پڑھ کے سنایا۔

اس تقریب کے پاکستانی مہمانوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی انقلاب عالم اسلام کے لیے ایک نمونہ ہے اور درحقیقت اسلامی انقلاب دنیا کے انقلابات کے مقابلے میں عظیم خصوصیات کا حامل ہے اور اس نے دنیا اور خطے میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔

ان کے مطابق اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایران اور پاکستان کے تعلقات؛ بالخصوص دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطے کے میدان میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں اور دونوں پڑوسی ممالک مظلوم اقوام بشمول فلسطین اور کشیمر کے مضبوط حامی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا روس کے ساتھ ڈرون پر پروڈکشن پلانٹ کی تعمیر سے متعلق خبریں جھوٹی ہیں، کنعانی

دوسری جانب پاکستان کی فضائیہ نے ترکی میں پھنسے ہوئے پاکستانی طلبہ کو واپس لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے اس حوالے سے ترکی میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ جو طلبہ واپس وطن آنا چاہتے ہیں، پاک فضائیہ انہیں مفت وطن واپس لائے گی۔

ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ لاہور سے امدادی سامان لے کر ترکی گیا ہے۔ جو واپس آتے ہوئے پاکستانی طلبہ کو بھی لے آئے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاک فضائیہ اور دفتر خارجہ نے ترکی میں قائم پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کیا ہے اور انہیں طلبہ سے فوری رابطے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ ترکی میں آنے والے افسوسناک زلزلے میں ہزاروں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button