اہم ترین خبریںلبنان

حزب اللہ کی ترکی اور شام کے زلزلہ زدگان کی امداد کی درخواست

شیعیت نیوز: آج لبنان کی مقاومتی تحریک حزب الله نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے سے ہزاروں افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا، اس کے علاوہ ملبے تلے زندہ بچ جانے والے افراد کو نکالنے کے لیے بین الاقوامی اداروں سے فوری مدد کا مطالبہ کیا۔

حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں ترکی اورشام میں زلزلہ سے ہونے والی تباہی کے حوالے سے بین الاقوامی اداروں اوردنیا کے ممالک سے درخواست کی ہے وہ ان متاثرین کی ہرممکن طریقے سے امداد کریں۔

حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں زلزلے سے ہونے والے نقصان پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور بین الاقوامی امدادی اداروں اور ممالک سے ان متاثرین کی ہر ممکنہ طریقے سے امداد کی درخواست کی ہے جس میں ہزاروں لوگ جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : واشنگٹن کی ایران کے جوہری تعاون پر پابندیوں کی چھوٹ کے سلسلے کی تجدید

حزب اللہ نے بین الاقوامی ممالک اور اداروں سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملبے کے نیچے پھنسے افراد کو نکالنے، زخمیوں کے علاج اور بے گھر ہونے والے افراد کو رہائش کی فراہمی کےلئے امداد اور انتظام کے لئے ترکی اور شام کی امداد کریں۔

اپنے بیان کے آخر میں حزب الله نے اس دردناک حادثے میں مرنے والوں کے لئے مغفرت اور زخمیوں کے لئے جلد صحت یابی کی دعا کی۔

یاد رہے کہ پیر کی صبح جنوبی ترکی اور شمالی شام کے علاقوں میں شدید زلزلہ آیا، تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ترکی میں مرنے والوں کی تعداد 1541 اور شام میں 911 افراد تک پہنچ چکی ہے، جبکہ ترکی میں 9733 اور شام میں 2426 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ آج صبح 04:17 پر 7.8 شدت کے اس زلزلے کے دوران کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد ریسکیو اور سرچ ٹیمیں ملبہ تلے دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button