اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

کراچی، سی ٹی ڈی نے اسلحہ کی آن لائن خرید و فروخت کرنیوالے گروپ کا سراغ لگا لیا

سی ٹی ڈی کے مطابق جرائم پیشہ گروہ اسٹریٹ کرمنلز کو آن لائن اسلحہ فراہم کرتے ہیں، جبکہ فضل جان نامی اسمگلر گروپ کا اہم کردار ہے

شیعیت نیوز: سی ٹی ڈی نے اسلحہ کی آن لائن خرید و فروخت کرنے والے گروپ کا سراغ لگا لیا۔ ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن اور ویب سائٹ کے ذریعے اسلحہ کی غیر قانونی خرید و فروخت کرنے والے گروپ کا سراغ لگا لیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق جرائم پیشہ گروہ اسٹریٹ کرمنلز کو آن لائن اسلحہ فراہم کرتے ہیں، جبکہ فضل جان نامی اسمگلر گروپ کا اہم کردار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اہلسنت علماء و مشائخ عظام پر مشتمل امت واحدہ پاکستان کے 40 رکنی وفد کی حضرت امام حسین (ع) کی بارگاہ میں حاضری

علاوہ ازیں دلنواز، عبد انصیر اور نوید سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسلحہ فروخت کرتے ہیں۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے آن لائن اسلحہ فروخت کرنے والوں کی تصاویر اور ڈیٹا حاصل کرلیا، جس کے مطابق نیٹ ورک کو قبائلی علاقوں اور کے پی کے سے آپریٹ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button