ترکی اور شام میں زلزلے سے تباہی، اموات اور زخمیوں کی تعداد 3500 سے تجاوز کر گئی

06 فروری, 2023 11:25

شیعیت نیوز: گزشتہ شب ترکی اور شام سمیت پورے خطے میں شدید نوعیت کا زلزلے آئے ہیں جس میں اب تک مجموعی اموات 514 ہو گئیں جبکہ ایک بڑی تعداد ابھی بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز ترکی سے جنوب میں غازی انٹپ صوبے کے علاقے نرداگی میں تھا، جبکہ زلزلے کی گہرائی 17.9 کلومیٹر تھی۔

ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے شدید ترین جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئے، جھٹکوں کے باعث لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔

ترک نائب صدر فواد اُکتای کا اس حوالے کہنا ہے کہ ترکی میں اموات کی تعداد 284 ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ غازیانتپ اور حاطے ایئر پورٹ پر سول پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق زلزلے سے ترکی میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 2323 تک جا پہنچی ہے جبکہ 1710 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی سفارت خانے کی بندش کے پس پردہ حقائق کیا ہیں؟

شامی حکام کے مطابق زلزلےکے جھٹکے شام کے صوبوں حماہ ، حلب اور لتاکیہ میں محسوس کیےگئے، ہلاکتوں میں مزید اضافےکا بھی خدشہ ہے۔

زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، شام، اردن، لبنان اور فلسطین میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق ترکی میں زلزلے کے باعث 76 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں اور درجنوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

اے ایف پی کے مطابق زلزلے نے شام میں بھی شدید تباہی مچائی ہے جہاں عمارتیں گرنے سے 230 سے زائد افراد ہلاک اور 600 سے زخمی ہوئے ہیں۔ صورت حال کو دیکھتے ہوئے اموات میں مزید اورتیز رفتار اضافے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

زلزلے کے بعد بعض علاقوں میں سخت سردی نے بھی حالات کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے اور متاثرہ افراد کھلے آسمان کے نیچے گھنٹوں گزارنے پر مجبور ہو گئے۔

4:40 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top