دنیا

امریکہ میں اسرائیل نوازی کے خلاف بیان دینا بھی جرم سمجھا جاتا ہے، ریڈ انڈین قبائل

شیعیت نیوز: ریڈ انڈین قبائل کے خون پر کھڑی کی گئی جدید امریکہ کی جمہوریت آج بھی اسی خون آشام استحصالی ذہینت پر چلتے ہوئے دوہرے پن کا شکار ہے۔ جس کا مشاہدہ امریکہ کی اسرائیل نوازی پالیسیوں میں آسانی سے کیا جاسکتا ہے۔ امریکی پارلیمانی کمیٹی کی رکن الہان عمر کی معطلی در اصل امریکی جمہوریت کے اسی دوغلے پن کی واضح مثال ہے۔

العالم نیوز کی رپورٹ کے مطابق الہان عمر نے امریکی جمہوریت کے دوہرے پن کو بر ملا کرتے ہوئے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا تھا کہ ’’امریکی سیاست میں جو بھی اسرائیل کی حمایت کرتا ہے وہ جمہوری اصولوں کی بجائے پیسوں کے لئے کرتا ہے‘‘۔

امریکی ایوان نمائندگان نے انہیں امریکی جمہوریت کے سفاک چہرے سے نقاب ہٹانے کے جرم میں پالیمانی کمیٹی کی رکنیت سے ہٹا کر دنیا کو امریکی جمہوریت کا اصل چہرہ دکھا دیا ہے کہ جہاں امریکہ کی اسرائیل نوازی کے خلاف بیان دینا بھی جرم سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان کسی بھی معاملے میں غیر ملکی حکم کی پیروی نہیں کرتا ہے، شیخ نبیل قاووق

خیال رہے کہ امریکہ اور یورپ کا یہ جمہوری تماشا طفل کش صیہونی رجیم کے مظالم سے نظریں چراتے ہوئے نہتے مظلوم فلسطینیوں پر مزاحمت چھوڑنے کے لئے دباو ڈال رہا ہے اور دکھ کی بات تو یہ ہے کہ امریکی استکبار کی اس صیہونیت نوازی کا بعض نام نہاد مسلم ممالک کے حکمرانوں نے بھی ساتھ دیتے ہوئے نہتے فلسطینیوں کی مزاحمت کو تنقید کا نشانہ بنا یا ہے۔ جو کہ در حقیقت امریکہ کی غلامی کی خاطر فلسطینیوں سے خیانت کے مرتکب ہوئے ہیں۔ البتہ مسلم ممالک کے عوام میں اس خیانت کے خلاف غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

دوسری جانب برطانیہ میں لاکھوں نرسز نے آج سے پھر تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتال کااعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں مختلف اداروں کے ملازمین تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتالیں کر رہے ہیں جس کے بعد اب لاکھوں نرسز نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب ایمبولینس ورکرز نے بھی 10فروری سے ہڑتال میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی بزنس سیکرٹری نے نرسز کے ہڑتال کے اعلان کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے انسانی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو گا، ایمبولینس ورکز کی ہڑتال کے دوران برطانوی فوج خدمات انجام دے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button