دنیا

اسرائیل کے خلاف بیانات دینے پر امریکہ میں مسلمان خاتون سینیٹر الہان عمر کی رکنیت معطل

شیعیت نیوز: دوہزار انیس میں خاتون سینیٹر الہان عمر نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں لکھا تھا کہ امریکی سیاست میں جو بھی اسرائیل کی حمایت کرتا ہے وہ اصولوں کے بجائے پیسوں کیلئے کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی ذرائع کے حوالے سے نقل کیاہےکہ ریپبلکن پارٹی کی اکثریت نے ایک بل کے ذریعے الہان عمر کو کمیٹی سے الگ کر دیا اور امریکی ایوان نمائندگان میں انہیں دوسو گیارہ کے مقابلے میں دوسو اٹھارہ ووٹوں سے خارجہ امور کی پارلیمانی کمیٹی کی رکنیت سے ہٹایا گیا۔

اس سے قبل مسلمان خاتون سینیٹر نے کہا تھا کہ میری قیادت اور میری آواز کو دبایا نہیں جا سکتا اور اگر میں اس پارلیمانی کمیٹی میں نہیں رہی تب بھی میری آواز سب سے اونچی اور سب سے مضبوط آواز ہوگی۔

ریپلیکن ارکان کے مطابق الہان عمر کو دوہزار انیس میں دئے گئے ان کے بیان کی وجہ سے انہیں پارلیمانی کمیٹی کی رکنیت سے ہٹانے کا فیصلہ ہوا۔

اگرچہ الہان عمر نے اسی وقت اپنے اس ٹوئیٹ پر معافی مانگ لی تھی اور وہ ٹوئیٹ بھی ڈلیٹ کر دیا تھا مگر اس کی قیمت انہیں گزشتہ روز چکانی پڑی۔

قابل ذکر ہے کہ الہان عمر کانگریس کی واحد افریقی نژاد رکن ہونے کے ساتھ امریکی ایوان کی واحد مسلمان خاتون رکن بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شہدائے پولیس لائن مسجد پشاور کی یاد میں ایم ڈبلیوایم کراچی کی جانب سےدعائیہ تقریب کا انعقاد، سیاسی، سماجی شخصیات کی شرکت

دوسری جانب شمالی کوریا نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کی جنگی مشقیں صورت حال کو ریڈ لائن کی انتہا پر لے جا رہی ہیں۔

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی اتحادیوں کے ساتھ مشترکا جنگی مشقیں ریڈ لائن کی انتہا ہیں جس سے جزیرہ نما کوریا سنگین جنگ کا شکار خطے میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جزیرہ نما کوریا کی سیاسی اور فوجی صورت حال تناؤ کی انتہا اور سرخ لکیر تک پہنچ چکی ہے۔ جب تک امریکہ کے جارحانہ اور مخالفانہ اقدامات جاری رہیں گے مذاکرات ممکن نہیں۔

شمالی کوریا امریکہ کی کسی بھی فوجی کارروائی کا سخت جواب دے گا جس میں جوہری طاقت کا استعمال بھی شامل ہے۔

امریکہ اور جنوبی کوریا کے اعلیٰ فوجی حکام نے گزشتہ ہفتے فوجی مشقوں کو مزید وسعت دینے اور خطے میں نئے جنگی بحری بیڑے اور بمبار طیارے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button