دنیا

امریکہ فلسطینیوں کے قتل عام کے لیے اسرائیل کی فوجی فنڈنگ بند کرے

شیعیت نیوز: انسانی حقوق کی 160 انجمنوں اور امریکہ میں انصاف کے لیے کوشاں فلسطینی اور امریکی تحریکوں نے کانگریس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطینی عوام کے خلاف کیے جانے والے قتل عام کی فوجی فنڈنگ بند کرے۔

تنظیموں نے کانگریس میں احتساب کے لیے فوری سیاسی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا تاکہ فلسطینیوں کے خلاف ہونے والے قتل عام اور جرائم کو روکنے کے لیے اسرائیل کی فوجی فنڈنگ ختم کی جائے، جس کے باعث گذشتہ ہفتے جنین جیسا واقعہ پیش آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی قوم نے ہمیشہ دشمنوں کو ناامید اور مایوس کیا، صدر مملکت رئیسی

اپنے مطالبات میں تنظیموں نے فلسطینی عوام کے لیے آزادی اور بین الاقوامی معاہدوں کے تحت تسلیم شدہ بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کی کوششوں پر زور دیا۔

دوسری جانب امریکی نیوز ویب سائٹ Axios نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے سامنے سکیورٹی منصوبہ پیش کیا اور ان پر پلان کو قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں : تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ اصفہان ڈرون حملے کے پیچھے اسرائیل ہے، سعید ایروانی

ویب سائٹ نے امریکی اور اسرائیلی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ سکیورٹی پلان میں جنین اور نابلس پر اتھارٹی کا کنٹرول بحال کرنا شامل ہے، جس میں دونوں شہروں میں مزاحمت کاروں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک خصوصی فلسطینی فورس کو تربیت دینا بھی شامل ہے۔

سائٹ کی رپورٹ نے اشارہ کیا کہ فلسطینیوں کو امریکی منصوبے کے بارے میں تحفظات ہیں کیونکہ اس میں ’’اسرائیل کے مطالبات شامل نہیں ہیں۔‘‘

متعلقہ مضامین

Back to top button