مقبوضہ فلسطین

غزہ سے سدیروٹ پر فلسطینیوں کا راکٹ حملہ

شیعیت نیوز: عبرانی میڈیا نے کہا ہے کہ گذشتہ شب فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے سدیروٹ کی طرف راکٹ داغا گیا جسے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام آئرن ڈوم کی مدد سے روک دیا گیا۔

فلسطین کے استقامتی گروہوں نے اسرائیل کی جارحیت کے جواب میں غزہ کی پٹی سے سدیروٹ کی طرف کئی راکٹ داغے جس کے بعد وہاں سے خطرے کے سائرن بجنے کی آوازیں گونجنے لگیں۔

عبرانی چینل 14 نے کہا غزہ کی پٹی سے ایک میزائل داغا گیا تھا اور اسے آئرن ڈوم میزائل نے روک دیا۔

عبرانی ذرائع نے مزید کہا کہ میزائل لانچ 18 سال قبل القسام بریگیڈز کی طرف سے داغے گئے میزائل سے ایک خاتون آباد کار کی ہلاکت کی یادگاری تقریب کےموقعے پر داغا گیا۔

اس تناظر میں انتہا پسند اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا تاکہ فلسطینیوں کے راکٹ کاجواب دیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : متنازعہ ترمیمی بل کا معاملہ، ایم ڈبلیوایم کے وفد کی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم سے ملاقات

دوسری جانب اسرائیلی قابض فوج نے آج علی الصبح مغربی کنارے میں چھاپوں کے دوران 20 سے زائد فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

اسی طرح  رام اللہ صوبے کے مختلف علاقوں میں کم از کم 15 شہریوں کو ان کے گھروں سے اٹھا لیا گیا۔

ان شہریوں میں سے 10 کو المغیر گاؤں سے، تین بھائیوں کو البیرہ شہر میں ان کے گھروں سے اور دو دیگر نوجوان شہریوں کو کفر مالک گاؤں سے گرفتار  کیا گیا ۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے بغیر کسی معلوم وجہ کے رام اللہ شہر میں علی ابن ابی طالب مسجد پر دھاوا بول دیا اور اس کی بے حرمتی کی۔

نابلس سے دو شہریوں اور طولکرم کے نور شمس پناہ گزین کیمپ سے تین دیگر کو بھی گرفتار کیا۔

قلقیلیہ اور الخلیل میں چھاپوں کے دوران دو شہریوں کو قیدی بنا لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button