ایران

مجرم اور قانون توڑنے والے بین الاقوامی سلامتی کے معیاری علمبردار بن چکے ہیں!

شیعیت نیوز: ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اب مجرم اور قانون توڑنے والے بین الاقوامی سلامتی کے معیاری علمبردار بن چکے ہیں۔

یہ بات ناصر کنعانی نے آج بروز منگل اپنے ٹویٹر اکاونٹ میں امریکی وزیر خارجہ اور صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے ایران مخالف بیانات کے ردعمل پر کہی۔

انہوں نے بتایا کہ دنیا میں ایٹمی بم کا پہلا استعمال کرنے والا ملک کے وزیر خارجہ اور جعلی اور غاصب صیہونی حکومت جس کے پاس خطرناک اور خوفناک ایٹمی ہتھیار ہے، کے وزیر اعظم ،ایران ( این پی ٹی کا رکن) کے ایٹمی ہونے کے خطرے سے خبردار کر رہے ہیں۔

کنعانی نے کہا کہ ’’یہ مضحکہ خیز، لیکن واقعی ہے۔‘‘ مجرم اور قانون توڑنے والے بین الاقوامی سلامتی کے معیاری علمبردار بن گئے ہیں!

یہ بھی پڑھیں : ایران کے شہر اصفہان کی ایک دفاعی تنصیب پر ناکام حملے پر اقوام متحدہ کا ردعمل

دوسری جانب سڈنی کے ایک حراستی مرکز میں ایک عراقی پناہ گزین کی ہلاکت کے ردعمل میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے آسٹریلیا میں انسانی حقوق کے مسائل پر سوال اٹھایا۔

رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ایک حراستی مرکز میں ایک عراقی پناہ گزین کی ہلاکت کے ردعمل میں اپنے ٹویٹر اکاونٹ سے آسٹریلیا میں انسانی حقوق کے مسائل پر سوال اٹھایا۔

ناصر کنعانی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ پناہ گزینوں کی سلسلہ وار ہلاکتوں کا تسلسل اور آسٹریلوی جیلوں میں 500 مقامی قبائلیوں کی موت ممکن ہے کہ وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے برفانی تودے کا صرف سرہ ہو۔

انہوں نے دوہرے معیار کا ہیش ٹیک استعمال کرتے لکھا کہ کیا عالمی برادری کینبرا کو جوابدہ ٹھہرائے گی؟

خیال رہے کہ ناصر کنعانی کا یہ ٹویٹ ایسے وقت میں سامنے آیا کہ جب ایک 28 سالہ عراقی پناہ گزین سڈنی کے جنوب میں ولا ووڈ حراستی مرکز میں گزشتہ پانچ سالوں سے زیر حراست تھا اور اتوار کی صبح ایک مشتبہ خودکشی میں اس حراستی مرکز میں مردہ پایا گیا۔ محکمہ داخلہ اور آسٹریلوی بارڈر فورس نے مذکورہ پناہ گزین کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

پناہ گزینوں کی تنظمیم ریفیوجی ایکشن کولیشن (آر اے سی) نے کہا ہے کہ زیر حراست شخص نے ’’دوسرے قیدیوں کے ساتھ تناؤ‘‘ کی وجہ سے متعدد بار حراستی مرکز کے کمپاؤنڈ سے کسی دوسری جگہ منتقل ہونے کی درخواست کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button