دنیا

ایران کے شہر اصفہان کی ایک دفاعی تنصیب پر ناکام حملے پر اقوام متحدہ کا ردعمل

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے ایران کے شہر اصفہان کی ایک دفاعی تنصیب پر ناکام حملے پر ردعمل کا اظہار کیا۔ دوسری طرف امریکہ نے سات ایرانی ادارے کو اپنی تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کردیا۔

ایران کی وزارت دفاع نے اصفہان میں دفاعی صنعت کے ایک کمپلیکس میں ہفتہ کی رات گئے دھماکے کی اطلاع کے بعد ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات تقریباً 23:30 بجے اصفہان دفاعی صنعت کے ایک کمپلیکس پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا، تاہم حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے مقامی وقت کے مطابق صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایران کے شہر اصفہان کی ایک دفاعی تنصیب پر ناکام حملے پر ردعمل کا اظہار کیا۔

ہم نے جمعہ 28 جنوری کو اسلامی جمہوریہ ایران میں اصفہان میں ایک فوجی کمپلیکس پر ہونے والے حملے کا تشویش کے ساتھ جائزہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم علاقائی کشیدگی کے درمیان امن کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں اور ہم تمام فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں اور ممالک کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کریں اور اشتعال انگیز اقدامات سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں : یورپی پارلیمنٹ کے نامناسب اقدام کی قانونی کارروائی ہمارے ایجنڈے پر ہے، مسعود ستایشی

دوسری جانب امریکی محکمہ تجارت نے سات ایرانی اداروں کو یوکرین کے ساتھ جنگ میں روس کی مدد کرنے کے الزام میں بلیک لسٹ کر دیا ہے۔

امریکی محکمہ تجارت نے منگل کے روز دعویٰ کیا کہ بلیک لسٹ میں ڈالے گئے ایرانی ادارے ایسے ڈرون بنانے میں ملوث رہے ہیں جنہیں روس یوکرین کے جنگ کے خلاف استعمال کر چکا ہے۔

اس نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون روس کو یوکرین کے خلاف استعمال کرنے کے لیے بھیجے گئے ہیں، جو محکمہ کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مفادات کے خلاف ہے۔

ایرانی اداروں کو بلیک لسٹ کرنے کا عمل امریکی انتظامیہ کی ’’زیادہ سے زیادہ دباؤ‘‘ کی پالیسی کے مطابق ہو رہا ہے تاکہ ایران کے دفاعی پروگراموں کی پیش رفت کو روکا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button